بین الاقوامی

مریم اورنگزیب نے رات کو عدالتیں کھلنے کی وجہ بتادی

عمران خان فلسطائیت اور آئین شکنی چھوڑیں پارلیمان کے اغوا کار نہ بنیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑانے والے کہتے ہیں کہ رات کو عدالتیں کیوں کھلیں؟، جب آئین شکنی ہوگی تو عدالتیں تو کھلیں گی۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان فسطائیت اور آئین شکنی چھوڑیں، پارلیمان کے اغوا کار نہ بنیں، پہلے آئین، جمہوریت اور پارلیمان کو یرغمال بناتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ عدالتیں کیوں کھلتی ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ آئین شکنی پر عدالتیں کھلیں تو عمران صاحب سازش کے جھوٹ بولنے لگتے ہیں، آئین شکن ٹولے کو آرٹیکل 6 کے تحت سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جائے حمزہ شہباز حلف ضرور لیں گے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے