بین الاقوامی

سری لنکا: صدر راجاپاکسے کے پتلے بنا کر احتجاج

وزیر اطلاعات نالاکا گوداہیوا نے بھی راجا پاکسے کے دفتر کے باہر موجود ہزاروں لوگوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

کولمبو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران سے ستائے شہریوں نے صدر راجا پاکسے کے پتلے بنا کر احتجاج کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیر اطلاعات نالاکا گوداہیوا نے بھی راجا پاکسے کے دفتر کے باہر موجود ہزاروں لوگوں کی حمایت کا اعلان کیا جو ان سے اور ان کے طاقتور خاندان کے دیگر افراد سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا میں حکومتی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں افراطِ زر کی ریکارڈ بلند سطح دیکھی گئی ہے۔ افراطِ زر میں یہ تیز رفتار اضافہ 6ماہ سے جاری ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے فوری امدادی پیکیج کی درخواست کی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے