بین الاقوامی

صومالیہ: ریستوران میں دھماکے سے 6افراد ہلاک‘ کئی زخمی

موغادیشو میں لیڈو کے ساحل پر واقع ایک ریستوران میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے آڑا لیا۔

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ریستوران میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ خبرررساں اداروں کے مطابق موغادیشو میں لیڈو کے ساحل پر واقع ایک ریستوران میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران صومالی پولیس چیف ریستوران میں موجود تھے،تاہم وہ اس کارروائی میں محفوظ رہے ۔ ادھر فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے