مدینہ منورہ کی حجرہ شاہراہ پر عازمین کی بس الٹ گئی بس میں 51 عازمین سوار تھے۔
مدینہ منورہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مدینہ منورہ کی شاہراہ پرعازمین کی بس الٹنے کے نتیجے میں 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہلال احمر کے مدینہ منورہ میں دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مدینہ منورہ کی حجرہ شاہراہ پرعازمین کی بس الٹ گئی۔ بس میں 51 عازمین سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن جائے حادثہ پر پہنچے اور لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔