تمل ناڈو کی رہنے والی معروف ساؤتھ انڈین موٹیویشنل اسپیکر سبری مالا جیاکنتھن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے، وہ اس وقت عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ پہنچی ہوئی ہیں۔
فاطمہ کہتی ہیں:
"میں نے اپنے آپ سے سوال کیا کہ ہمارے ملک (انڈیا) میں، مسلمانوں سے اتنی نفرت کیوں کی جاتی ہے ؟ ملک میں مسلمانوں کے تئیں بڑھتی ہوئی نفرت و تشدد نے مجھے اسلام اور مسلمانوں کو جاننے کی طرف راغب کیا۔ میں نے اس کے لیے قرآن کریم کو انگریزی ترجمہ کے ساتھ پڑھنا شروع کیا، مطالعہ قرآن مجید کے بعد مجھ پر حقیقت اسلام منکشف ہوئی اور اسلام سے محبت ہو گئی اب مجھے خود سے زیادہ اسلام عزیز ہے۔”
اخیر میں اپنے اسلامی بھائیوں سے نو مسلمہ فاطمہ گزارش کرتی ہیں کہ: آپ تمام لوگوں کو تحفے میں قرآن پاک دیں آپ (مسلمانوں) کے پاس ایک بہت ہی زبردست کتاب ہے جو آپ نے اپنے گھر میں چھپا رکھی ہے، دنیا کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے!!۔


اللہ تعالیٰ فاطمہ بہن کو اسلام پر استقامت بخشے۔
دعا گو: منظر محسن
22/ رمضان المبارک 1443ھ
https://youtube.com/shorts/BCT0K3H5MCI?feature=share
یہ خبر اسامہ طیب کی وال سے لی گئی ہے: ادارہ