پولیس نے دو کو اٹھایا ، نمبر کو لگایا سرویلانس اور پوچھ تاچھ جاری
مہراج گنج(شبیر احمد نظامی) ہماری آواز
صدر کوتوالی کے ایک کالج میں ایک بھائی اپنی بہن کو بی ایس سی سال دوم کا امتحان دینے کے لیے لے گیا تھا۔ امتحان ختم ہونے کے بعد لڑکی اپنا بیگ باہر رکھ کر خود کالج کے باتھ روم میں چلی گئی۔ جہاں باتھ روم کے اندر تین لوگ پہلے سے موجود تھے۔
طالبہ کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر زیادتی کی کوشش کی اور پھر طالبہ کے بے ہوش ہونے کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔ پھر کالج کی دائی نے طالبہ کو سنبھالتے ہوئے پولیس کی مدد سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لایا گیا۔
بھائی کے پاس پولیس نے فون کر کے اطلاع دی۔ پھر بھائی کے اسپتال پہنچنے کے بعد لڑکی ہوش میں آئی تو اپنی گزشتہ فوراً کی باتیں بتانا شروع کر دی۔ لڑکی نے بتایا کہ اگر ملزم میرے سامنے آئے تو میں اسے پہچان لوں گی۔ میں نے ایک ملزم کے ہاتھ پر دانت سے کاٹا تھا۔
طالبہ کے بھائی کی شکایت پر شک کی بنیاد پر 2 نامزد پردومن چودھری ولد وجے چودھری، پردومن کے پھوپھی کے بیٹے رجنیش چودھری اور ایک نامعلوم کے خلاف عصمت دری کی کوشش کا 376 اور511 کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو کوتوالی پولیس نے پوچھ تاچھ کے لیے اٹھا لیاہے اور نمبر کو سرویلانس پر لگا کر تفتیش جاری ہے۔ معاملہ ضلع ہیڈکوارٹر سے ملحقہ کالج کا ہونے کی وجہ سے ہر کوئی دنگ ہے۔