بارہ سال سے بے گھر افراد کے ساتھ حکومت کا روائیہ درست نہیں جو قابل افسوس ہے۔صدر سیاسی اتحاد جمرود
جمرود(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیاسی اتحاد جمرود کے صدر زرغون شاہ آفریدی نے کہا کہ حکومت تیراہ کوکی خیل قوم متاثرین سے ظلم بند کی جائے انہوں نے کہا کہ بارہ سال سے بے گھر افراد کےساتھ حکومت کا روائیہ درست نہیں جو قابل افسوس ہے۔ بائیس ہزار خاندانوں کے ساتھ ظلم کا انتہا ہے نہ کوئی پیکج نہ راشن دیا گیا ہے اور بارہ سال بعد واپسی بے یار ومددگار چھوڑ دیا گیا ہے سیاسی اتحاد سے جو وعدے کئے تھے حکومت نے وہ صرف جھوٹ پر مبنی تھے کچھ نہیں ملا اگر یہ سلوک جاری رہا تو عید کے بعد جمرود سیاسی اتحاد احتجاجی تحریک شروع کرینگے اور متاثرین کا حقوق حاصل کرکے رہےگے۔ جمرود سیاسی اتحاد صدر زرغون شاہ افریدی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت کوکی خیلوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کریں انہوں نے کہا کہ کوکی خیلو کو وزیرستان باجوڑ اور دیگر متاثرین کی طرح مرعات دیا جائے۔حکومت نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا لیکن افسوس ہے واپسی تو ہوئی لیکن پیکج اور سروے ابھی تک نہیں ہوا ایک سال پورا ہوا انہوں نے کہا کہ عید کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرینگے اور متاثرین کا حق حاصل کرکے رہے گے انہوں نے کہا کہ پی ایف ڈی اے کا کھڑا احتساب کیا جائے۔متاثرین کا اربوں روپے ہڑپ کرلے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین کے ساتھ اس ظلم پر کمیشن بنایا جائے اور تحقیقات کیا جائے کہ ان کے رقم کس نے ہڑپ کیا ہے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی سب کچھ ہو جائے گا۔