بین الاقوامی

چوہدرہ سالک حسین کو وفاقی وزیر حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔صفدر خان باغی

امید ہے کہ چوہدری سالک حسین اپنے والد چوہدری شجاعت حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ سابق وزیراعظم و مرکزی قائد پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کے منجھلے بیٹے چوہدری سالک حسین کو وفاقی وزیر حلف اٹھانے پر دل کی عطاء گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اپنے والد چوہدری شجاعت حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم و پاکستان مسلم لیگ ق کا نام روشن کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین چیئرمین سی پیک منتخیب ہونے پر اپنی قابلیت سچی محنت لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے پاک چین کے اس شاندار منصوبے میں کلیدی کردار ادا کرینگے اور پاک چین دوستی کو مضبوط سے مضبوط تر بنائینگے۔صفدر خان باغی نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!