دہلی

وزیر تعلیم دھرمیندرپردھان نے قومی اپرنٹس شپ میلے کا آغاز کیا

قومی اپرنٹس شپ میلہ آج ملک بھر کے 700 سے زیادہ مقامات پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی(ابوشحمہ انصاری) وزیراعظم کے اسکل انڈیا مشن کو تقویت پہنچاتے ہوئے تعلیم،ہنرمندی کے فروغ اور انٹر پرینیور شپ کے مرکزی وزیر دھر میندر پردھان نے آج ڈیجیٹل طریقہ سے قومی اپرنٹس شپ میلہ 2022 کا آغاز کیا۔قومی اپرنٹس شپ میلہ آج ملک بھر کے 700سے زیادہ مقامات پر منعقد کیاجا رہاہے ۔اسکل انڈیا کے تربیت سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل کے ساتھ اشتراک میں اس ایک روزہ میلہ کا ملک بھر میں انعقاد کیا جا رہا ہے ۔اس پہل کا مقصد ایک لاکھ سے زیادہ آموزش کاروں کی بھرتی میں مددکرنا اور صحیح صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں آجروں کو مدد فراہم کرنا نیز ہنر سے متعلق تجرباتی تربیت اور ہنرمندی کے ساتھ انھیں بہتر بنانا ہے ۔اس پروگرام میں توانائی ،خردہ ،ٹیلی مواصلات ،آئی ٹی ،الیکٹرانک، آٹوموٹیو جیسے 30 سے زیادہ شعبوں میں کام کررہی ملک بھر کی 4 ہزار سے زیادہ تنظیمں حصہ لے رہی ہیں۔
اس موقع پر مسٹر پردھان نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ ملک کے 700 مقامات پر 4 ہزار سے زیادہ تنظیمیں اس میلے میں شرکت کر رہی ہیں جس کا مقصد ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرناہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ دیکھ کر اطمینان ہوتا ہے کہ مینو فیکچرنگ ،الیکٹرانکس ،خدمات ،بجلی ،آئی ٹی ،ریلویز، خردہ اور بہت سے دیگر روزگار فراہم کرنے والے ابھرتے ہوئے شعبے اپرنٹس شپ میلے کے لیے آگے آئے ہیں ۔ مسٹر پردھان نے کہاکہ 34سال بعد ہم نے نئی تعلیمی پالیسی بنائی ہے جو اس امرت کال میں ہندوستان کی تصویر بدلنے کا ایک روڈمیپ ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!