نوائے جنگ مکہ مکرمہ سے(ملک عاصم اعوان کی رپورٹ)
جس میں کسوہ غلاف کعبہ فیکٹری کے چیئرمین شیخ احمد نے پاکستانی عمرہ زائرین کے وفد کے ساتھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم عمرہ زائرین کی خصوصی شرکت پر شاندار استقبال کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان ۔ جدہ انٹرنیشنل میڈیا فورم کے صدر ملک عاصم اعوان ۔ قاری عنایت اللہ ۔ حمزہ شہباز شریف کے وکیل شہزاد شوکت ۔ چوہدری عرفان سدرہ ۔ شہزاد قاسم چشتی ۔ ملک فیاض اعوان ۔ عمران شہزاد ۔ میاں زبیر ۔ چوہدری آصف جٹ ۔ ملک جاوید و دیگر نے خصوصی شرکت کی اور کسوہ غلاف کعبہ فیکٹری کے چیئرمین شیخ احمد نے عمرہ زائرین کو کسوہ غلاف کعبہ کی سلائی کا موقع بھی دیا اور کسوہ غلاف کعبہ فیکٹری کے اندر میوزیم کا خصوصی وزٹ بھی کروایا کسوہ غلاف کعبہ کے چیئرمین نے پاکستانی عمرہ زائرین بتایا کہ غلاف کعبہ ایک سال میں مکمل ہوتا ہے یہ سپیشل کپڑا ہوتا ہے ریشم کے دھاگے کے ساتھ بھی سلائی کرتے ہیں اور اس کا کام دن رات جاری رہتا ہے اور کسوہ غلاف کعبہ کے چیئرمین شیخ احمد نے پاکستانی عمرہ زائرین بھائیوں کے ساتھ مل کر خوشی کا اظہار کیا اور آخر میں آنے والے سب مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

