بین الاقوامی

جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کی بریت کے خلاف اپیل خارج

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ہیروئن سیمپل قانون کے مطابق لیب بھیجے گئے تھے۔

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سپریم کورٹ نے ہیروئین اسمگلنگ کیس میں کسٹمز کی اپیل ابتدائی سماعت کے بعد خارج کردی۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ہیروئن سیمپل قانون کے مطابق لیب بھیجے گئے تھے؟۔وکیل کسٹمز نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ نے سیمپلز کی ترسیل درست قرار دی تھی، ٹیریزا نے منشیات اسمگلنگ میں بری ہونے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم 23 اپریل کو چیک ری پبلک واپس جانا ہے، عدالت ماڈل ٹیریزا کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیس بنتا ہوگا تو ہی نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملزمہ کی بریت کا فیصلہ درست ہے۔ سپریم کورٹ نے کسٹمز کی اپیل خارج کردی۔جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالت عظمیٰ میں ٹیریزا کی بریت کے خلاف کسٹمز کی اپیل کی سماعت ہوئی۔واضح رہے کہ جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کو ہیروئن بیرون ملک لیجاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!