ملکی ترقی کا سفر جہاں سے ختم ہوا تھا وہیں سے شروع ہوا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو نہ صرف عوامی بلکہ دوست ممالک کا اعتماد حاصل ہے،ملک کی ترقی کے متعلق اپنے ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملکی ترقی کا سفر جہاں سے ختم ہوا تھا وہیں سے شروع ہواہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وزیرِ اعظم کے طور پر پہلے دس دن ترقی و خوشحالی کی طرف بڑھتے ہوئے پاکستان کی نوید دے رہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کابینہ کے اراکین ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کے سفیران کے وزیرِ اعظم کو مبارکبادوں کے پیغامات تقریباً چار سال بعد خارجہ پالیسی کی بہتری کی طرف جانے کی واضح نشاندہی کر رہے ہیں۔