بین الاقوامی

سری لنکن صدر نے مظاہرین پر فائرنگ کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی

انہوں نے بدھ کے روز پولیس کی فائرنگ سے ایک شہری کی ہلاکت کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا اعلان کیا۔

کولمبو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے مظاہرین پر فائرنگ کی تحقیقات کی یقین دہانی کرادی۔ انہوں نے بدھ کے روز پولیس کی فائرنگ سے ایک شہری کی ہلاکت کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا اعلان کیا۔ کارروائی کے دوران ایک شخص ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ عوامی تحفظ کے وزیر پرسنا رانا ٹنگا کا کہنا تھا کہ پولیس نے صبر کا مظاہرہ کیا ، لیکن احتجاج کو بڑے تشدد میں بڑھنے سے روکنے کے لیے کم سے کم طاقت استعمال کرنے کی ضرورت تھی۔ ادھر شہریوں نے ہلاک شخص کی یاد میں شمع روشن کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!