بین الاقوامی

ترکی: جیل کی بس میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک، کئی زخمی

واقعہ اس وقت پیش آیا جب بس جیل کے محافظوں کو لے کر اپنی منزل کی طرف جا رہی تھی۔

انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ترکی کے شمال مغربی علاقے برسا میں جیل کی بس میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 7بجے کے قریب اس وقت پیش آیا ، جب بس جیل کے محافظوں کو لے کر اپنی منزل کی طرف جارہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ واضح رہے کہ ترکی میں کرد ستان ورکرز پارٹی کے کارندے اس طرح کی کارروائیا ں کرتے رہتے ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!