مویشیوں کے دواسمگلروں کو عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ضلع کوکراجھار میںدو مسلمان اکبر بنجارہ اور سلمان بنجارہ مبینہ طور پر فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہو گئے ہیں جنہیں پولیس نے ایک ہفتے قبل گرفتار کیاتھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کے رہائشی دونوں مسلمانوں کو پولیس نے ایک ہفتے قبل گرفتار کر کے آسام پولیس کے حوالے کردیاتھا،فائرنگ کے مبینہ تبادلے میں چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔آسام پولیس کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ مویشیوں کے دواسمگلروں کو عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردیا۔مئی میں آسام میں ہمنتا بسوا سرما کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پولیس مقابلوں میں 46افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے کم سے کم 18مسلمان تھے۔