فوجی متاثرہ علاقے میں لاپتا افراد کو تلاش کرنے کے علاوہ زخمیوں کو طبی امداد بھی فراہم کریں گے۔
جوہانسبرگ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جنوبی افریقا میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے میں امدادی کاموں کے لیے فوج تعینات کر دی گئی ۔ نیشنل ڈیفنس فورس نے بتایا کہ بجلی کے نظام کی بحالی اور متاثرین کی مدد کے لیے 10ہزار اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔ فوجی متاثرہ علاقے میں لاپتا افراد کو تلاش کرنے کے علاوہ زخمیوں کو طبی امداد بھی فراہم کریں گے۔ گزشتہ ہفتے ساحلی علاقے کوازولو ناٹال میں طوفانی بارش کے بعد آنے والے سیلاب اور تودے گرنے کے نتیجے میں 443 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔