بریلی شریف: 20 اپریل
درگاہ اعلیٰ حضرت کے سابق سجادہ نشین حضرت ریحانی میاں کے عرس کے موقع پر آج بریلی کی معروف اور قدیم درسگاہ منظر اسلام کے شیخ الحدیث و صدرالمدرسین حضرت مولانا عاقل رضا رضوی مصباحی کی تصنیف کردہ امدادالقاری بشرح صحیح البخاری کی جلد دوم کا اجرا ہوا۔ مولانا نفیس القادری صاحب نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا:
انتہائی مسرت و شادمانی کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے۔
کہ آج مؤرخہ 18رمضان المبارک 1443ھ مطابق 20 اپریل 2022ء بروز بدھ کو گلشن رضویہ کے مہکتے پھول، استاذ العلماء سند الفضلاء، ریحان ملت، حضرت علامہ مولانا محمد ریحان رضا خان قادری بریلوی علیہ الرحمۃ و الرضوان کے عرس مبارک میں استاذ العلماء جامع معقولات و منقولات شارح بخاری حضرت علامہ مفتی محمد عاقل رضوی مصباحی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی پرنسپل و شیخ الحدیث مرکز اہل سنت جامعہ رضویہ منظر اسلام درگاہ اعلی حضرت بریلی شریف، کی تصنیف کردہ کتاب بنام
*امداد القاری بشرح صحیح البخاری جلد ثانی کا(رسم اجرا)
حضور صاحب سجادہ حضرت علامہ سبحان رضا خان سبحانی میاں اطال الله عمرہ کے دست مبارک سے رسم اجرا ہوا۔
یاد رہے اب سے تقریباً 6 ماہ قبل یعنی 25 صفر المظفر1443ھ عرس اعلی حضرت میں امداد القاری بشرح صحیح البخاری جلد اول کا رسم اجرا ہوا تھا۔ بحمدہ تعالیٰ اس حسین موقع پر جملہ علماء کرام و مشائخ عظام نے مبارک باد پیش کیں اور نیک دعائیں دیں۔
اور اس حسین مبارک موقع پر ہماری ٹیم سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کی جانب سے حضرت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت جل جلالہ نبی کریم ﷺ کے توسل سے امداد القاری بشرح صحیح البخاری کو عام مقبولیت عطا فرمائے اور حضرت کے علم و عمل، عمر میں برکتیں عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الکریم علیہ التحیۃ و التسلیم۔
محمد نفیس القادری امجدی
مدیر اعلیٰ سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد۔