بین الاقوامی

عمران خان سے مولانا محمد خان شیرانی کی ملاقات

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی اشاروں پر کٹھ پتلیوں کو قوم کا مستقبل تاریک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا خان محمد شیرانی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا محمد خان شیرانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آزادی و خود داری کا علم بلند کرنے والوں کے خلاف سامراج نے ہمیشہ سازش کی، ملک کی سربلندی کی تحریک میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر اپنا حصہ ڈالیں گے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!