یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے ٹرک ڈرائیوروں کے طبی معائنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
میکسیکو سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میکسیکو میں ٹرک ڈرائیوروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی سرحدسے ملحق پل کو بند کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹرک ڈرائیوروں کے طبی معاینے کا اعلان کیا گیا تھا،جس پر ڈرائیور سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ٹریفک کی روانی کاروباری افراد کو مال کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔