سیلاب کے باعث درجنوں مکانات پانی میں ڈوب گئے مختلف مقامات پر تودے گرنے کی باعث کئی افراد لاپتا ہیں۔
منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فلپائن میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 58ہوگئی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیلاب کے باعث درجنوں مکانات پانی میں ڈوب گئے۔ مختلف مقامات پر تودے گرنے کے باعث کئی افراد لاپتا ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران 17ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ۱ہے۔بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں،جب کہ تودے گرنے کے باعث راستے بند ہوگئے ہیں اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامان ہے۔