بین الاقوامی

نیو یارک سب وے فائرنگ واقعہ: ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

ملزم نے خود پولیس سے رابطہ کرکے کہا کہ وہ آکر اسے گرفتار کر لے۔پولیس

نیویارک(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی شہر نیو یارک کے بروکلین سب وے میں سٹیشن پر 10 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزم نے خود پولیس سے رابطہ کرکے کہا کہ وہ آ کر اسے گرفتار کر لے جس کے بعد اسے حراست میں لے کر دہشت گردی کی فردِ جرم عائد کی گئی ,62 سالہ فرینک آر جیمز کو پرہجوم اسٹیشن پر فائرنگ کے تقریبا 30 گھنٹے بعد حراست میں لیا گیا۔
فرینک آر جیمز کو بروکلین کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں رکھا گیا ۔ملزم جیمز نے حالیہ مہینوں میں اپنے یوٹیوب چینل پر امریکا میں نسل پرستی، تشدد اور نیو یارک شہر میں ذہنی صحت کے حوالے سے اپنی جدوجہد اور سب وے کی حفاظت کے حوالے سے میئر ایرک ایڈمز کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔تاہم ملزم کے سب وے سٹیشن پر حملے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہو سکا اور تاحال اس کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطوں کا بھی کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔پولیس نے ملزم کا نام اور تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے اس کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!