اس موقع پر بڑی تعداد میں شہریوں کیلئے افطار کا بھی انتظام کیا گیا۔
موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے صومالیہ میں بھوک کے شکار افراد میں امداد تقسیم کی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکزکی جانب سے صومالی شہریوں میں راشن کے ڈبے تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سعودی اور مقامی حکام بھی موجود تھے۔بڑی تعداد میں شہریوں کے لیے افطار کا بھی انتظام کیا گیا۔