پریاگ راج سماجی گلیاروں سے

تحریک فروغ اسلام شاخ الہ آباد کے ذریعے غریبوں میں رمضان فوڈ کٹ تقسیم

الہ آباد(پریاگ راج): 8 اپریل
تحفظ ناموس رسالت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کی عظیم فکر رکھنے والی ملک کی نامور تنظیم "تحریک فروغ اسلام” کے الہٰ آباد شاخ کی جانب سے غریب مسلمانوں میں بڑے پیمانے پر رمضان فوڈ کٹ تقسیم کیا جارہا ہے۔
اس بات کی جان کار دیتے ہوئے تحریک کے اہم رکن حافظ عقیل احمد فیضی نے کہا:
الحمداللہ تحریک فروغ اسلام شاخ الہ آباد کے ذریعے بڑے پیمانے پر رمضان فوڈ کٹ تقسیم کی جا رہی ہے۔
ساتھ ہی اس مہم سے جڑنے کی اپیل کرتے ہوئے انھوں نے کہا:
مذھب اسلام کا بنیادی درس غرباء ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے اپنے آس پاس رہنے والے ضرورت مندوں تک اسے پہنچائیں اگر آپ ضرورت مند نہیں ہیں تو اپنے عطیات سے اس میں حصہ لیں انشاء اللہ ہر گھر میں خوشیاں ہوگی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!