جدوجہد،عزم اورلگن سےتعلیم حاصل کریں گے تو کامیابی ضرور قدم چومے گی۔
علی گڑھ: 7 اپریل
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے پروفیسر شاکر علی کی بیٹی البرکات پبلک اسکول کی ہونہار طالبہ الماس فاتمہ نے اعلیٰ نبرات کے ذریعہ اپنے اسکول میں اول پوزیشن حاصل کی۔
اس خوشی کے موقع پرمولانا عاصم نےالماس فاتمہ کو مبارکبادی پیش کی اور مزید محنت اور کدوکاوش کے ساتھ مسلسل لگن اور دلچسپی سے تعلیم حاصل کرنے کا حکم دیا۔ان کے اندر صحیح سوچ ،اونچے عزائم اورہمیشہ کچھ حاصل کرنے کی تڑپ ان کے اساتذہ اور والدین نے پیدا کی، والدین اپنی اولاد کو کئی امیدوں اور خوابوں کے ساتھ درس گاہوں کو روانہ کرتے ہیں۔
اپنی پڑھائی پر توجہ کے ساتھ والدین کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیرکرنا اولادکا اولین فریضہ ہے،اسکول میں نمایاں کامیاب طلبا اگر جدوجہد، لگن اور کوششوں کے ساتھ اونچے عزم کو آگے رکھ کر بڑھیں تو کامیابی یقینی ہوگی اور جو خواب دیکھیں گے وہ شرمندۂ تعبیر ہوں گے۔
کہتے ہیں کہ تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے۔ اگر تعلیم ہوتو اپنی سوچ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے وہ کامیابی کی بلندیاں طے کرتے دکھائی دیں گے۔
اس محفل میں مولانا عاصم کے علاوہ سالک علی اور ان کی والدہ صدیقہ قدوائی اور دیگر طلبا نے شرکت کی
علم میں بھی سرور ہے لیکن: یہ وہ جنت ہے جس میں حور نہیں (علامہ اقبال ہے)
