سندیلہ/ ہردوئی: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی)6جنوری// آج سندیلہ پریس کلب میں گرامین پترکار ایسوسی ایشن ہردوئی کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی گئی۔میٹنگ کی صدارت ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر انوراگ استھانا نے کی۔میٹنگ میں تنظیم کے ممبر روہت ورما کی درخواست پر غور کیا گیا۔ روہت پر ہوئے حملے کی سبھی صحافیوں نے شدید مذمت کی۔سینئر صحافی وی پی سنگھ نے کہا کہ پوری تنظیم صحافی روہت کے ساتھ کھڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو تنظیم سخت اقدامات کرے گی، انہوں نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ میٹنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر پولیس جلد ہی ملزموں کو گرفتار نہیں کرتی ہے تو اعلی عہدیداروں سے شکایت کی جائے گی۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو تنظیم انصاف کی تحریک بھی چلائے گی۔ ڈویژنل صدر اتل کپور نے کہا کہ اگر ملزمان کی گرفتاری جلد نہیں کی گئی تو لکھنؤ ڈویژنل کے تمام اضلاع میں بھی ایک تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے میں کسی قسم کی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر تحصیل صدر شیواکانت تیواری ، تحصیل جنرل سکریٹری لال چندر چوراسیہ ، ضلعی جنرل سکریٹری ارونش باجپائی ، ضلعی سکریٹری سشیل مشرا ، تحصیل آرگنائزر یوگیش ترپاٹھی ، معیز ساغری ، پربھات استھانا ، ہری امول سنگھ ، امیت کمار موریہ ، گنگارام ، رامانوج یادو سمیت سبھی صحافی موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
قاری محمد طاہر بیگ کو صدمہ، والدہ کا انتقال، علماء نے کیا اظہار تعزیت
ہردوئی: 3مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)جمیعت علماء ہردوئی (الف )کے صدر اور مدرسہ قاسم العلوم پہانی کے ناظم قاری محمد طاہر بیگ کی والدہ کے اچانک انتقال سے ماحول سوگوار ہو گیا، وہ 90 برس کی تھیں، قاری محمد طاہر بیگ نے بتایا 31جنوری کو والدہ محترمہ کے پتے میں پتھری کی شکایت ہوئی، علاج کے […]
کسان ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: قاری عبدالمعید چودھری
بلگرام/ ہردوئی: 18 فروری، ہماری آواز(نامہ نگار)کسان ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس ہڈی کو توڑ کر معیشت کھڑی نہیں کی جا سکتی یہ باتیں کسان یونین بھانو کے ریاستی سکریٹری قاری عبدالمعید چودھری نے ایک اخباری بیان میں کہیں۔انہوں نے کہا مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے تینوں […]
کانپور کے دو روزہ تربیتی مذاکرے کے کامیاب انعقاد پر مولانا امین الحق کو مبارک باد
ہردوئی: 26 فروری، ہماری آواز(نامہ نگار)جمیعت علماء کے زیر اہتمام جاجمو کانپور میں دو روزہ تربیتی مذاکرے کے کامیاب انعقاد پر ہردوئی کے علماء نے جانشین مجاہد اسلام مولانا محمد امین الحق عبداللہ قاسمی کو مبارکباد پیش کی اور تأثرات کا اظہار کیا۔ضلعی شاخ کے صدر مولانا عبدالجبار قاسمی ویاسر عبدالقیوم قاسمی نے مشترکہ طور […]