پریس ریلیز {مہراج گنج}آج ٢ \اپریل سن ٢٠٢٢ء ۔مطابق ٢٩ \شعبان المعظم سن١٤٤٣ ھ کی شام افق غربی پر ہلال رمضا ن کی رویت ہوتے ہی اسلام کا مقدس مہینہ ہم سب پر سایہ فگن ہوگیا۔مسرت وشادمانی کے نور سے ہر دل منور ہوگیا ۔لذت سجود کے پاکیزہ خیال سے جبین نیاز بارگاہ الہی میں خم ہونے لگے،بھوک وپیاس کی شدت برداشت کرنے میں تقوی شعاری،وپرہیز گاری کا ربانی وعدہ ذہن وفکر کے دروازے پر دستک دینے لگا۔یکا یک انتییس شعبان شریف کی وہ حدیث پاک زبا ں زد ہونے لگی جسے آقاۓ نعمت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابئہ کرام کی محفل میں بیان فرمائ اور رمضا ن شریف اور روزے کی مکمل فضیلت واہمیت جاگزین قلب وجگر فرمادی۔راوئ حدیث حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انتیسویں شعبان شریف کو فرمایا ،اے لوگو تم پر ایک ایساعظیم،بابرکت مہینہ سایہ فگن ہورہاہے ،جس میں ایک ایسی مبارک رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے،اللہ تعالی نے اس ماہ کے روزے فرض ،اور رات کو تراویح کی نماز نفل{سنت}قرار دیۓ ۔جو اس ماہ میں کوئ نفل عبادت کرے تو وہ ایسی ہے گویا اس نے دوسرے ماہ میں فرض ادا کۓ۔اور جس نے اس ماہ میں فرض ادا کۓ تو وہ دوسرے ماہ کے ستر فرض کے برابر ہے۔ یہ{رمضان} ایسا مہینہ ہے جس میں مومن کا رزق{روزی} بڑھا دیا جاتاہے، یہ صبر کا مہینہ ہے،اور صبر کا ثواب جنت ہے،صبر کرنے والوں کے ساتھ اللہ ہے ۔اور صبر کرنے والوں کو بے حساب دیا جاۓگا۔جو اس ماہ میں کسی روزے دار کو افطار کراۓتو یہ افطار کرانا ان کےلۓ گناہوں سےبخشش کاسامان اور جہنم سے آزادی کا پروانہ ہوجاۓ گا۔مگر روزہ دار کے ثواب میں کوئ کمی نہ کی جاۓگی۔اور افطار کرانے والے کو اس کے علاوہ ثواب دیا جاۓگا۔صحابئہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ !ہم میں سے ہر شخص اس کی استطاعت{طاقت} نہیں رکھتا ۔بوجہ غربت کسی کو افطار نہیں کراسکتا تو کیاوہ اس ثواب سے محروم رہے گا ،تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالی اسے بھی یہ ثواب دےگا جو کسی روزہ دار کو ایک گھونٹ دودھ ۔یا ۔ایک چھوہارہ ۔یا۔پانی سےہی افطار کرادے۔جو اس ماہ میں کسی روزہ دار کو شکم سیر {پیٹ بھر}افطار کراۓ تواللہ تبارک و تعالی اسے میرے حوض سے ایک ایسا شربت پلاۓگا کہ کبھی پیاسانہ ہوگا یہاں تک کہ وہ جنت میں داخل ہوجاۓگا۔اس ماہ کا اول عشرہ رحمت ،درمیانی عشرہ مغفرت{بخشش}اورآخری عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے۔جو اس ماہ رمضان میں کسی ماتحت ملاز م پر کام میں تخفیف{نرمی}کرےگا تواللہ اسے بخش دےگااور اسے جہنم سے آزاد کردے گا۔رمضان کی فضیلت واہمیت سے متعلق مذکورہ باتیں دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی کے استاذ مفتی قاضی فضل رسول مصباحی نے ایک پریس ریلیز میں کہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب اس ماہ مبار ک کا احترام بجا لاکر رضاۓ الہی کے طلب گار بنیں ۔اور دارین کی سعادتوں سے بہرہ مند ہوں۔
متعلقہ مضامین
برجمن گنج: سڑک حادثہ میں دو شخص ہوئے زخمی، ایک کو مہراج گنج کیا گیا ریفر
برجمن گنج میں ڈھانی روڈ پر بلاک موڑ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے مابین موٹرسائیکل کے تصادم میں دو نوجوان زخمی ہوگئے ، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ، اسے مہاراج گنج سے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر برجمنج ریفر کردیا گیا۔یہ بتاتے رہوآج صبح ، برجمن گنج گاؤں کے رہائشی ستیش یادو […]
مسلکِ اعلیٰ حضرت ہی مسلکِ سلفِ صالحین ہے: امین ملت
خانقاہِ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے سجادہ نشیں حضور امین ملت کی اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر آمد: علمی و تحقیقی امور پر اظہارِ مسرت مالیگاؤں: 30 ستمبرمیرے لیے آج خوش قسمتی کا دن ہے کہ میں آج اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر پر حاضر ہوں- اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری برکاتی کا ذکر ہمارے یہاں مارہرہ […]
دینی تعلیمات کے ساتھ عصری تعلیمات پر دی جائے توجہ
مدرسہ تیغیہ امام العلوم رضا نگر ببھنولیا ترکولیا میں منعقد ہوئی سرور عالم کانفرنس و جشن دستار بندی موتی ہاری: ہماری آواز(عاقب چشتی)مدرسہ تیغیہ امام العوم رضا نگر ببھنولیا ترکولیا مشرقی چمپارن بہار کے احاطہ میں سالانہ سرور عالم کانفرنس و جشن دستار بندی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مفتی ممتاز رضا ازہری […]