- آج مورخہ 1 اپریل تحریک فروغ اسلام کا یہ چھوٹا سا قافلہ ، اعظم گڑھ ،گھوسی ،بنارس، بسکھاری کچھوچھہ مقدسہ ہوتے ہوئے حضور شعیب الاولیاء کے پیر مرشد حضور محبوب الاولیاء علیہ الرحمہ ڈھلمؤ شریف کی بارگاہ میں حاضری دے کر خانقاہ عالیہ نظامیہ سرکار بندگی میاں علیہ الرحمہ امیٹھی شریف کے لئے روانہ
مورخہ 29 مارچ کو روناہی سے ہم لوگ صبح کے وقت حضرت مولانا سعید القادری امجدی استاذ مدرسہ شمس العلوم گھوسی مؤ کے گھر پہنچے ناشتہ وغیرہ سے فراغت کے بعد معتمد آعلحضرت مصنف بہار شریعت حضور صدر الشریعہ و شارح بخاری حضور مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں حاضری دی فاتحہ خوانی کے بعد جملہ عاشقان رسول خصوصاً حضرت پیر قمر غنی عثمانی کی رہائی کے لئے دعا کی گئی اس کے بعد گھوسی کی جامع مسجد میں نماز ظہر کے بعد ایک مختصر نششت کا انعقاد ہوا جس میں حضرت مولانا مہدی حسن مضطر صاحب نے تحریک فروغ اسلام کے ببنیادی مقاصد کو تفصیل سے بیان کیایہاں پرموجود تمامی حضرات نے تحریک کے کارکنان اور بانی تحریک کے لئے دعائیں کی اور یقین دلایا کہ ہم تحریک کے ساتھ ہیں اس کے بعد یہاں سے ہم بنارس کے لئے نکلے عشاء کے وقت بنارس پہنچے نماز سے فراغت کے بعد شاخ بنارس کے ذمہ داران کی ایک میٹنگ رکھی گئی تمام حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا الحمدللہ جملہ ذمہ داران نے مزید تیزی کے ساتھ کام کرنے کا یقین دلایا ، بنارس سے صبح ہم بسکھاری کچھوچھہ مقدسہ کے لئے روانہ ہوئے بعد نماز عشاء نوری مسجد میں مولانا صدیق مصباحی صاحب کی سرپرستی میں میٹنگ رکھی گئی مضطر صاحب نے اور مولانا شمس الھدیٰ صاحب نے جب ملک کے حالات اور تحریک کے معاملات رکھے تو مجلس میں موجود مؤقر علماء کرام اور عوام نے محبت بھرے انداز میں تائید کی ۔اور یقین دلایا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ہمیں یقین ہے کہ بسکھاری کی سرزمین جس نے قوم کو بہت کچھ دیا ہے اب اس نازک وقت میں ناموس رسالت پر یہاں سے بڑی خدمات انجام پائیں گی
ان شاءاللہ۔ یہاں سے ہم ڈھلمؤ شریف ہوتے ہوئے امیٹھی شریف پہنچے اور دس بارہ دنوں کا یہ کامیاب دورہ آج ختم ہوا ان دس دنوں میں جس بات کا شدت سے احساس ہوا وہ یہ کہ الحمدللہ تحفظ ناموس رسالت پر کام کرنے والا کوئی بھی تنہا نہیں ہے بلکہ ملت کا درد رکھنے والا ملت کا ہر فرد ساتھ میں ہے
تمام احباب تحریک فروغ اسلام کے لۓ دعا فرمائیں اور رمضان المبارک کے مبارک و مسعود موقع پر تحریک کا خاص خیال رکھیں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس جانب توجہ دلائیں
جزاکم اللہ خیرا فی الدنیا والآخرۃ
رپورٹ مرتبہ
عقیل احمد فیضی
خادم تحریک فروغ اسلام الہند
9473962637