ایودھیا

الجامعۃ الاسلامیہ روناہی میں جلسہ دستار بندی،آنے والے مہمانان و طالبان علوم نبویہ کا تحریک فروغ اسلام کے متعلق خوش آئند اظہار خیال

آج مورخہ 29 مارچ کو ملک ہندوستان کی عظیم دینی درسگاہ مادر علمی الجامعتہ الاسلامیہ روناہی کے جلسہ دستار بندی کے موقع پر مجھ فقیر کو بھی دستار سے نوازا جانا تھا اس لیے حضرت مولانا شمس الھدیٰ صاحب و مولانا مہدی حسن مضطر صاحب کے ساتھ عشاء کے وقت ہم بھی جامعہ پہنچ گئے جامعہ کی روح پرور عمارتیں تقریباً ڈھائی سال بعد اتنے ساتھیوں کا ایک ساتھ جامعہ آنا، خوشیوں بھرا منظر یہ سب دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا ایک خاص بات جو پورے سفر کی تھکان دور کرنے کے لئے کافی تھی وہ یہ کہ جامعہ کے جن ساتھیوں یا اساتذہ سے ہماری ملاقات ہوتی سلام دعا کے بعد ان کا پہلا سوال ہوتا عثمانی صاحب کا کیا حال ہے اور تحریک کی ابھی کیا ایکٹیویٹیز ہیں، بھائی اللہ آپ سب کو کامیاب کرے آپ آسان کام نہیں کر رہے ہیں، جب میں ان کو بتاتا کہ عثمانی صاحب جیل میں ہیں اور اندر درس و تبلیغ کا سلسلہ جاری ہے اور تحریک کے دوسرے کارکنان بھی رات و دن جد وجہد کر رہے ہیں تو ان کے چہرہ کے رونق دیدنی ہوتی بلکہ مجھے اس بات پر حیرت ہوئی کہ میرا کوئی ساتھی یا استاذ مجھ سے بے خبر نہیں ہے بلکہ سب کو مکمل واقفیت ہے اور کچھ ساتھیوں نے تو کھل کے کہا کہ ہمیں ہر چیز کی خبر ہے اور ہمیں فخر ہے کہ آپ ہمارے ساتھیوں میں سے ہیں، ایک بات اور عرض کرتا چلوں نا صرف ساتھی یا استاذ بلکہ ملک کے دوسرے معتبر علماء بھی تحریک کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں، جامعہ کے پرانے فارغین میں ایک نمایاں نام مفتی مسیح الدین صاحب قبلہ کا ہے ملک کے‌ معتبر علماء میں آپ کا شمار ہوتا کل جب موصوف جامعہ کے لئے چندہ کر رہے تھے تو میں نے کچھ رقم بھیجوائی تاکہ جامعہ کے انتظام و انصرام میں تھوڑا ہی صحیح میرا حصہ بھی شامل ہو جایے جیسے ہی لے جانے والے صاحب نے تحریک فروغ اسلام کا نام لیا تو فوراً آپ بولے اچھا اچھا قمر عثمانی صاحب اللہ ان کے معاملات آسان فرمائے اس طرح ایک نہیں جو بھی ملے سب نے ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا جس سے ہم سب کا سینہ فخر سے کشادہ ہو گیا الحمدللہ
اللہ تعالیٰ ہمارے تمام ساتھیوں ، اساتذہ و جملہ علماء و عوام اہلسنت کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، تحریک فروغ اسلام کے جملہ ذمہ داران و کارکنان،معاونین و محبین کو دونوں جہان میں سرخروئی عطا فرمائے

دستار بندی کے بعد یہ چھوٹا سا قافلہ اپنے تبلیغی دورے کو آگے بڑھاتے ہوئے روناہی سے گھوسی کے لئے روانہ ہوگیا ہے
احباب دعا فرمائیں

رپورٹ مرتبہ
عقیل احمد فیضی
خادم تحریک فروغ اسلام الہند
9473962637

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!