مٹھورا بازار (مہراج گنج)( ایس این بی)
ضلع ہیڈکوارٹر پرواقع مرکزی ادارہ جامعہ رضویہ نورالعلوم سول لائن مہراج گنج میں جمعرات کے روز صبح دس بجے آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اترپردیس یونٹ مہاراج گنج کی جانب سے ضلع کے مدارس میں تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ و ملازمین کی سبکدوشی کے موقع پر الوداعیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
الوداعیہ تقریب کی صدارت ایسوسی ایشن کے ضلع صدر مولانا غیاث الدین خان نظامی پرنسپل دارالعلوم معین الاسلام چھتونہ قیادت ایسوسی ایشن کے نائب صدر مولانا محمد اشرف نورانی دارالعلوم حمیدیہ اہل سنت پنیرا خاص اور نگرانی ایسوسی ایشن کے مشیر اعلی الحاج سیف الدجیٰ خان جامعہ رضویہ نورالعلوم نظامت ایسوسی ایشن کے میڈیا انچارج مولانا محمد رمضان امجدی نے انجام دیا
واضح رہے کہ اس سال ضلع کے امداد یافتہ مدارس عربیہ سے کل پانچ اساتذہ و ملازمین سبکدوش ہو رہے ہیں جن میں جامعہ رضویہ نورالعلوم سول مہراج گنج کے پرنسپل اور بزرگ عالم دین مولانا الحاج محمد معین قادری اسی مدرسہ سے مولانا عظمت اللہ خان دارالعلوم قدوسیہ فخر العلوم پرسونی بازار سے مولانا سمیع اللہ دارالعلوم عزیزیہ مظہر العلوم نچلول سے ماسٹر محی الدین دارالعلوم قادریہ سراج العلوم برگدہی سے ماسٹر سمیع اللہ اپنی تدریسی خدمات سے سبکدوش ہوئے
الوداعیہ تقریب کا آغاز قاری تاج الدین استاد دارالعلوم قدوسیہ فخر العلوم پرسونی بازار کی تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدہ مولانا جمال الدین امجدی استاذ مدرسہ ضیاء العلوم مٹھورا و قاری شکیل اختر نظامی نے نعت پاک پیش کیے مولانا انوار احمد مصباحی پرنسپل و قاری ریاض الدین شیخ الحدیث مدرسہ مظہر العلوم نچلول بازار نے کہا کہ رٹائرہونے والے اساتذہ حکومت کے ضابطے کی رو سے سبکدوش ہورہے ہیں ورنہ استاد کبھی سبکدوش نہیں ہوتا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے ضلع صدر مولانا صفی اللہ خان پرنسپل مدرسہ فتح العلوم بڑہرا گنجن نے سبکدوش ہونے والے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ضلع صدر مولانا غیاث الدین خان نظامی نے اجتماعی طور پر اعزازیہ تقریب کا انعقاد کر ایک نئی پہل کی ہے جس کی ضرورت تھی مولانا عطاء الدین شمسی پرنسپل مدرسہ اشاعت العلوم میر شکاری سسوا بازار مولانا نور الزماں نظامی مولانا محمد تجمل حسین امجدی پرنسپل دارالعلوم قدوسیہ فخر العلوم پرسونی بازار مفتی الحاج محفوظ عالم مصباحی پرنسپل دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول نوڈہواں نے سبکدوش ہونے والے اساتذہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جامعہ رضویہ کے سینئر استاذ الحاج سیف الدجیٰ خان نے جذبات سے لبریز ہوکر بھرائی ہوئی آواز میں کہا کہ حضرت مولانا الحاج محمد معین الدین قادری مصباحی ہمارے سرپرست تھے اور تاحیات ہمارے سرپرست رہیں گے جامعہ کے نائب ناظم اعلیٰ اور سماجی کارکن شمس الہدیٰ خان نے کہا کہ حضرت نے ہم سب کی ہمہ وقت رہنمائی کی ہے آج اگرچہ قانونی طور پر آپ رٹائر ہورہے ہیں لیکن ہم سب کے لئے نہیں ہم لوگ آپ کو چھوڑ نے والے نہیں ہیں تازندگی آپ ہمارے سرپرست رہیں گے اس موقع پر الحاج عبد المنان ناظم اعلیٰ شمس الہدیٰ خان نائب ناظم اعلیٰ جامعہ رضویہ نورالعلوم الحاج فلیمان ناظم اعلیٰ مدرسہ فخر العلوم پرسونی مولانا ضیاء الدین نظامی پرنسپل دارالعلوم عباسیہ ضیاء العلوم مٹھورا بازار مولانا وصی اللہ پرنسپل عزیز العلوم لچھمی پور خرد مولانا قاری محمد عظیم الدین نظامی پرنسپل دارالعلوم ظہور الاسلام گوبند پور مولانا شمیم احمد مصباحی میڈیا انچارج آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن حاجی محمد اسلم بڑے بابو جامعہ رضویہ مولانا شہاب الدین مصباحی مولانا اختر حسین افتخاری ماسٹر صدر عالم قاری جاوید اختر مولانا شرافت ماسٹر انیس ماسٹر فاروق عباسی ماسٹر نظمت علی مدرسہ عطاء الرسول سسوا بازار صدام حسین کلرک مدرسہ سراج العلوم نوتنواں پھولوں کا ہار پہنا کر اعزازیہ پیش کیا
بتاتے چلیں کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے پھولوں کا ہار شال مصلیٰ تسبیح اور قرآن مقدس کا ایک ایک نسخہ دے کر اساتذہ کو الوداعیہ پیش کیا گیا آخر میں مولانا غیاث خان نظامی مولانا محمد اشرف نورانی الحاج سیف الدجیٰ خان نے اپنے ایسوسی ایشن کے جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مولانا الحاج محمد معین الدین قادری مصباحی کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔

محمد رمضان امجدی مہراج گنج