آج مورخہ 28 مارچ تحریک فروغ اسلام کی مرکزی ٹیم کے دو متحرک رکن حضرت مولانا شمس الھدیٰ صاحب قبلہ و مولانا مہدی حسن مضطر صاحب قبلہ الہ آباد و کوشامبی کا دورہ کرتے ہوئے عطا نگر مولانا عبد القادر ثقافی صاحب رکن تحریک فروغ اسلام کے گھر پہنچے یہاں سے موصوف کے ساتھ ولی پور بازار کے قریب حضرت مولانا اکرم رضا قادری کے مدرسہ پہنچے ناشتہ وغیرہ سے فراغت کے بعد ایک مختصر نششت کا انعقاد ہوا جس میں حضرت مولانا مہدی حسن مضطر صاحب نے تحریک کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی بعدہ حضرت مولانا شمس الھدیٰ صاحب نے تحریک کے تمام اغراض و مقاصد ، موجودہ صورتحال اور نمایاں کارکردگیوں کا مختصر تذکرہ کیا مولانا اکرم صاحب قبلہ اور جملہ حاضرین نے ہر طرح سے ساتھ ہونے کا یقین دلایا پھر یہاں سے یہ ٹیم قریب کے ہی ایک گاؤں مولانا طارق عزیز صاحب کی مسجد پہنچی الحمدللہ یہاں بھی وہی معاملات رہے سب نے بیک زبان کہا ہم تیار ہیں، جیسی ضرورت ہو ہمیں یاد کیا جاے اس کے بعد قریب کے ہی ایک گاؤں میں عصر کی نماز ادا کی گئی مسجد کے امام صاحب وغیرہ سے ملاقات کے بعد یہ ٹیم دارالعلوم اہلسنت نور العلوم کے مؤقر استاذ حضرت حافظ صادق صاحب قبلہ کی مسجد کنہٹی پہنچی وہاں بھی الحمدللہ یہی معاملات رہے سب نے تحریک کو خوب سراہا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اس کے بعد یہاں سے یہ ٹیم دو بارہ عطا نگر آئی یہاں پر تھوڑی دیر کے لئے محفل میلاد کا میلاد کا اہتمام کیا گیا، محفل میلاد میں شرکت کے بعد ہم سب دربار سرکار بندگی کے نکل چکے ہیں۔
اس دورہ میں خصوصی طور پر فقیر فیضی، حافظ فیصل صاحب، مولانا عبد القادر ثقافی صاحب، حافظ عبد اللہ صاحب وغیرہ ساتھ ساتھ رہے۔
جاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ مرتبہ
عقیل احمد فیضی
خادم تحریک فروغ اسلام
9473962637