مہاراشٹرا

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا میں جشن تقسیم انعامات

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا میں مورخہ 29 مارچ بروز منگل بعد نماز عشاء سالانہ امتحان کے رزلٹ میں اپنے پڑھائی کے بل بوتے پر اچھے نمبرات حاصل کرکے فرسٹ اور سیکنڈ پوزیشن سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں انعامات سے نوازا گیا ۔
ادارے کے سرپرست علامہ ہدایت اللّٰہ خان قادری نے کہا کہ اس طرح بچوں میں تعلیم تعلم کا ذوق بیدار ہوگا جس سے ہمارے معاشرے سے جہالت ختم ہوگی ۔ پیر طریقت سید فیصل بخاری صاحب نے اپنے ہاتھوں سے طلباء کو انعامات تقسیم کرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرح سے بچوں میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا ھوگا اور ان شاءاللہ تعالیٰ ہمارے قوم کے بچے جب علم دین سے آراستہ ہوجائیں گے تو معاشرے سے ساری برائیاں خود بخود ختم ہوجائیں گی ۔ تعلیم دین کا نصاب ہمارے سارے مساجد ومدارس میں ہونا چاہیے اور بچوں میں تعلیم بیداری لانے کے لئے اس طرح کا کام ان شاءاللہ تعالیٰ بہت خوش آئند ہوگا ۔
مولانا جمال احمد صدیقی اشرفی بانی ادارہ اور مفتی نسیم رضا فیضی صدرالمدرسین اور ادارے کے صدر فاروق شاہ حشمتی ومحبوب علی خان سکریٹری وکمال احمد خازن و علی حسن چوہدری وشرف الدین انصاری و رضوان شیخ محمد وثیق خان نے آنے والے معزز علمائے کرام وپیران عظام کا شان دار استقبال کیا اور ادارے کو مزید ترقی دینے اور تعلیم وتعلم کے معیار کو بلند سے بلند تر کرنے کا عہد کرتے ہوئے سامعین کا شکریہ ادا کیا ۔
بعدہ مولانا بلال احمد اشرفی نے صلوٰۃ وسلام پڑھائی اور اخیر میں سید فیصل بخاری کشمیری مدظلہ العالی کی دعا پر پروگرام اختتام پزیر ہوا ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!