پریاگ راج

ضلع کوشامبی کے مختلف مقامات پر شاخ صدر حافظ راحت صاحب قبلہ کی صدارت میں مختصر نشستوں کا انعقاد

آج مورخہ 26 مارچ کو الہ آباد سے ذمہ داران کی میٹنگ کے بعد موٹر کار کے ذریعے ہم کوشامبی حافظ راحت صاحب قبلہ کے گھر پہنچے موصوف کے گھر پر ہی قیام کیا،دوسرے دن قریب کے ہی ایک دارالعلوم میں علماء کرام کی محفل منعقد ہوئی،۔ تلاوت قرآن کے بعد حضرت مولانا مہدی حسن مضطر صاحب نے خطاب کیا آپ نے فرمایا کہ پورے ہندوستان میں جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا تھا تو ہر طرف سے ایک ہی آواز آتی تھی کہاں ہیں علمائے کرام، کہاں ہیں خانقاہوں کے ذمہ داران کیا ان کو امت کی پریشانی نہیں دکھتی کب وہ میدان میں آئینگے، کب وہ رسول محتشم کی نیابت کا فریضہ انجام دینگے مولانا مہدی نے فرمایا ان تمام سوالوں کا جواب بن کر ، سسسکتی آہوں کی امید بن کر ، خون ذوالنورین،سرکار بندگی کا لخت جگر جناب قمر غنی عثمانی صاحب قبلہ حفظہ اللہ میدان میں آئے اور آپ نے فرمایا مصطفے کریم کے غلاموں نا گھبراؤ ہم توحید کے پرستار ہیں ہمیں کسی کا خوف نہیں آؤ ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیں ظالم اگر ہمارا بھائی بھی ہو پھر بھی نہیں بخشا جائے گا اور اگر مظلوم ہمارا دشمن بھی ہوگا پھر بھی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہونگے بعدہ حضرت مولانا شمس الھدیٰ صاحب نے تحریک کے تمام معاملات لوگوں کے سامنے رکھا ، عثمانی صاحب کی جرات مندی دیکھ کر تمام حاضرین نے بیک زبان ہو کر جواب دیا ہم تحریک فروغ اسلام کے ساتھ ہیں۔
یہاں سے ہم سب بارگاہ حضور خواجہ قطب ابدال کڑک شاہ علیہ الرحمہ اور سرکار غوث اعظم کے سگے بھانجے حضور سیدی قطب احمد مدنی کی بارگاہ میں حاضری دی تحریک اور تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں دعا کی گئی بعدہ یہاں سے ہم کڑے کی شاہی مسجد میں گۓ وہاں پر تحریک کے تمام معاملات رکھے گئے سبھوں نے لبیک کہتے ہوئے ہر طرح ساتھ ہونے کا وعدہ کیا یہاں سے ہم کمال پور گۓ یہاں کی جامع مسجد میں تھوڑی دیر پروگرام ہوا تحریک کے معاملات رکھے گئے الحمدللہ جملہ حاضرین نے یہاں بھی تحریک کے ساتھ مکمل تعاون کا وعدہ کیا الحمدللہ پورا دن جو فکر لے کر ہم لوگوں کے پاس گۓ اس میں پذیرائی ملی لوگوں نے تحریک کی خدمات کو خوب سراہا اور ہر طرح ساتھ ہونے کا یقین دلایا

اب ہم یہاں سے ضلع امیٹھی کے لئے نکل چکے ہیں۔

جاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رپورٹ مرتبہ
عقیل احمد فیضی
خادم تحریک فروغ اسلام
9473962637

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!