آج مورخہ 25 مارچ کو ہم لوگ داماد حضور تنویر الاولیاء کے ہمراہ سرکار بندگی کی بارگاہ میں الوداعی سلام عرض کر کے سید صلاح الدین سہروردی شاخ صدر الہ آباد کے گھر پہنچے وہاں طعام سے فارغ ہوکر سید صاحب کی صدارت میں الہ آباد کے ذمہ داران کی ایک مختصر نشست منعقد ہوئی جس میں تقریباً تین چار گھنٹے تبادلۂ خیال کیا گیا ذمہ داران نے بتایا کہ کس طرح پورے زور و شور سے تحریک کا کام ہو رہا ہے کبھی سردی کا لحاظ کرتے ہوئے کپڑا بینک کے ذریعے سینکڑوں غریبوں کو کپڑے تقسیم کئے گۓ ، روٹی بینک کے ذریعے غرباء کو کھانا دیا گیا، قرض داروں کا قرض اتارا گیا، تو کبھی جلسہ تحفظ ناموس رسالت کے ذریعے مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسالت کی روح پھونکی گئی۔
سید صلاح الدین صاحب قبلہ نے بتایا کہ الحمدللہ روزانہ تحریک کے ذمہ داران کسی نا کسی علاقے کا دورہ کر رہے ہیں اور کثیر تعداد میں لوگ تیزی کے ساتھ تحریک سے منسلک ہو رہے ہیں،حضرت مولانا شمس الھدیٰ صاحب قبلہ نے تمام کارکنان و ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی خوب دعائیں دی بعدہ حضرت عثمانی صاحب کی رہائی کی دعا پر مجلس برخاست ہوئی۔
اب یہاں سے ہم شاخ کوشامبی کے لئے نکل چکے ہیں۔۔۔
جاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ مرتبہ
عقیل احمد فیضی
خادم تحریک فروغ اسلام
9473962637