راجستھان

مرکزی دارالعلوم فیاضیہ فتح ساگر جودھپورکا 61واں سالانہ شاندار اجلاس اختتام پذیر

جودھپور/راستھان: 27 مارچ
مرکزی دارالعلوم فیاضیہ فتح ساگر جودھپور کا سالانہ61واں اور بانئ ادارہ علامہ مفتی سید سرفراز حسین اشرفی جیلانی قدس سرہ کا 42واں عرس آج بتاریخ 27مارچ 2022 بروز اتوار کو سید محی الدین اشرف اشرفی جیلانی کی سرپرستی اور شہزادئہ مخدوم شہہ سمنانی سید معین اشرف اشرفی الجیلانی کی صدارت بڑے ہی تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا جس میں مقرر خاص کی حیثیت سےخطیب ہردل عزیز مولانا محمد آدم خان قادری کونرائی سابق ممبر اوف وقفس مدرس الجامۃ الاسحاقیہ جودھپور تشریف لائے جبکہ خصوصی مدح خوان کی حیثیت سے عالی جناب بندو بھائی اور رضوان بھائی لائقان والے تھے جنہوں نے اپنی مدھم بھری آواز میں نعت ومنقبت سے اہل محفل پہ صوفیانہ سماں باندھا مولانا قاری گلشیر صاحب قادری نے صدارتی خطبہ جوشیلے انداز میں پیش کیا جسے سن کر یکبارگی اہل محفل اور مسجد کی درو دیوار تکبیر ورسالت کے نعروں سے گونج اٹھے بعدہ حضرت مولانا ابوالکلام صاحب خطیب اولیاء مسجد جودھپور نے بھی عظمت سادات اور خانوادئہ اشرفیاں کی دینی خدمات پہ روشنی ڈالی
نعروں کی گونج میں خطیب اہل سنت مولانا محمد آدم خان قادری کونرائی کا شایان شان استقبال کیا گیا حضرت کرسئی خطابت پر جلوہ بار ہوئے شاندار خطاب سامعین کو سننے کو ملا قبل ازیں درجئہ حفظ کے طالب علم کو دستار وسند سے نوازا گیا اور دینی ،سماجی اور سیاسی خدمات کرنے والوں کوبھی قبلہ سید محی الدین صاحب اور مولانا آدم خان قادری کے مقدس ہاتھوں اعزازی اسناد ودستار سے نوازا گیا
شرکت کنندگان میں ائمہ وعلماء جودھپور بالخصوص ادیب شہیر مولانا جمشید خان قادری ،مولانا مفتی بشیر احمد صاحب نقشبندی، مولانا مہرالدین صاحب اشفاقی، قاری جلال الدین صاحب ،قاری ٹیپو سلطان صاحب مولانا فرقان صاحب، شامل تھے صلوۃ وسلام قبلہ سید صاحب کی رقت انگیز دعا پہ اجلاس اختتام پزیر ہوا

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!