گوہر خاکی /ماور ہندواڑہ/نوجوان نسل کی تربیت اور ان کی فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے سلسلے میں آج بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس ڈسٹرکٹ کپوارہ (با اشتراکیت فزیکل ایجوکیشن ونگ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول قلم آباد ماور) نے ایک روزہ ٹریکنگ کم اکسپلور پر کیف پروگرام کا انعقاد کیا. پروگرام کے تحت سکوٹس نے مختلف مقامات سیر کی. واضع رہے کہ اس تفریحی پروگرام میں سیر کے علاوہ سکوٹس کو تاریخی مقامات کے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں. سکوٹس کو علی الصبح ڈسٹرکٹ سیکرٹری جناب نزیر احمد صاحب و ڈی ٹی سی جناب غلام رسول بھٹ صاحب نے ہری جھنڈی دکھا کر موضع ناگرادنار، سربند، بدررہ کالی، راجوار فارسٹ ڈویژن کی اور روانہ کیا. اس قافلے میں 10 طلبہ کے علاوہ دو اساتذہ صاحبان بھی شامل تھے. جن میں ڈی ٹی سی و فزیکل ایجوکیشن ماسٹر بی ایچ ایس ایس قلم آباد. این وائ سی گوہر عزیز قابل ذکر ہے. دن بھر کی سیر کے دوران سب سے پہلے یہ قافلہ قدرتی آبی ذخیرہ سربند پونچھا جہاں ان آبی زخائر کے تحفظ اور ان کی افادیت و اہمیت پر ایک مختصر گفت و شنید ہوئی. اسی طرح دوسرا پڑاؤ فعروف ہندو تیرتھ شری ماتا بدرہ کالی استھاپن پر ڈالا گیا.. جہاں طلبہ (سکوٹس) کو اس مندر کی تاریخی اہمیت اور پلگرمیج ٹورازم کے حوالے سے جانکاری دی گئی. یہاں طلبہ نے لیکچر کے دوران بڑی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا. طلبہ نے بدرہ کالی ہیکنگ اینڈ ٹریکنگ ٹریل کا بھی دورہ کیا. (جس کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف فارسٹ کے رجوار سرکل نے کیا ہیں) جہاں ان کو اس ٹریکنگ ٹرائل اور اس کے روٹس کے متعلق معلومات فراہم کی گئی. ظہرانے کے بعد قافلے نے واپس قلم آباد کی راہ لی. اس طرح یہ پروگرام خوش اسلوبی سے اپنے اختتام کو پہنچا.
متعلقہ مضامین
ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے کیا ماور قلم آباد کا تفصیلی دورہ،، این ٹی پی ایچ سی قلم آباد کا معائنہ کرکے ایمونائزیشن بلاک و کووڈ ویکسینیشن عملے کے کام کاج کو سراہا
ماور ہندواڑہ: 9 فروری، ہماری آواز(گوہرخاکی) کپواڑہ: ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام دین نے آج ماور قلم آباد کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے این ٹی پی ایچ سی قلم آباد کا معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی […]
جموں و کشمیر کے اسکول میں بھی حجاب پر پابندی عائد کردی گئی۔
جموں و کشمیر کی لڑکیاں اور خواتین حجاب پر پابندی برداشت نہیں کریں گی۔محبوبہ مفتی سرینگر(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جموں و کشمیر کے ایک اسکول میں بھی طالبات اوراساتذہ پرحجاب لینے پر پابندی عائد کردی گئی.میڈیا کے مطابق قابض بھارت کی انتظامیہ کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے بارہ مولا کے ایک اسکول […]
سرینگر کے معروف خانقاہ فیض پناہ آثار شریف کے سجادہ نشین کی اہلیہ کے انتقال پر لل دید فاؤنڈیشن کی تعزیت
تعزیت نامہ!!!!! بسلسلہ وفات آیات حسرت اہلیہ محترمہ عالی جناب محترم المقام حضرت غلام محی الدین بانڈے صاحب سجادہ نشین و نشاندہ بارگاہ فیض پناہ آثار شریف درگاہ حضرتبل سرینگر نہایت ہی رنج و غم کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ زوجہ محترمہ سجادہ نشین آثارِ شریف درگاہ حضرتبل جام مرگ نوش فرماکر […]