گوپی گنج/بھدوہی: 26 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز)
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ کاچونتیسواں سالانہ جشن دستار فضیلت بنام حبیب دوعالم کانفرنس اپنی روایتی شان شوکت ساتھ مورخہ۲۹؍مارچ ۲۰۲۲ بروزمنگل بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔
جس میں ملک کے مشاہیر علماء کرام وشعرائے عظام تشریف لارہے ہیں۔
بالخصوص حضرت علامہ سید محمد عادل میاں ایم پی، حضرت علامہ شیخ رحمت اللہ صاحب قبلہ حضرت مولانا شہادت حسین الہ آباد۔
شعرائے عظام میں جناب کلیم دانش کانپوری، جناب صندل جلال پوری، جناب توفیق رضا الہ آباد اورجناب قاسم ندیمی گھوسیا تشریف لارہے ہیں۔اس موقع پر۵۷ بچوں کو حفظ وقرأت وعا لمیت کی دستار وسند دی جائے گی۔
نظامت کے فرائض محمد زاہد رضابنارسی مصباحی انجام دیں گے۔
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ کے پرنسپل الحاج مفتی مختار رضوی واراکین نے اس کی جانکاری دی اور عوام اہل سنت کواس کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں تشریف لانے کی اپیل کی۔