ردولی شریف/بستی: 25 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)
دارالعلوم مخدومیہ ردولی شریف کی بیالیسویں سالانہ عظیم الشان پیغام حق کانفرنس و دستارعالمیت حفظ وقرات کے حسین موقع پر23/ مارچ 2022ع کو مقتدر علماء کرام ومشائخ عظام کی موجودگی میں قاضی القضات فی الھند جانشین حضورتاج الشریعہ قائد اہلسنت حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی محمد عسجد رضا خان صاحب قبلہ مدظلہ النورانی بریلی شریف نے صاحب فکرو فن ،ادیب العصر ،زینت درسگاہ ،خطیب اعظمِ ہند ، پیکر اخلاص ومحبت ،فخرِ فاضل فیض الرسول ،حضرت علامہ الحاج اسلام الدین احمد انجم فیضی صاحب قبلہ مدیر اعلیٰ ماہنامہ فیض الرسول جدید براؤں شریف مہتمم جامعہ خدیجتہ الکبریٰ مسلم نسواں کالج پپرا ادائی گوراچوکی ضلر گونڈہ یوپی کو نیز آپ کے ہمراہ اور پانچ حضرات (1)خلیفہ حضورتاج الشریعہ شہزادہ سیف رضاحضرت علامہ مولانامحمدعماررضاصدیقی حشمتی مصباحی.(2)ماہر علم وفن حضرت علامہ مولانا مفتی خورشید رضاصاحب قبلہ صدیقی مصباحی لکھنئو (3)۔استاذالاساتذہ حضرت علامہ مولانا محمد اسلم صاحب رضوی بستوی وصدرالمدرسین دارالعلوم مخدومیہ ردولی شریف۔(4)ماہرعلوم عقلیہ و نقلیہ حضرت علامہ مولانا مصطفیٰ رضا صاحب قبلہ برکاتی مصباحی۔سنت کبیرنگر۔(5) فدائے تاج الشریعہ حضرت علامہ مولاناتہورحسین صاحب بلرامپوری کو سلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ رضویہ کی خلافت و اجازت مرحمت فرمائی ہے۔اس عظیم نعمت وعظمت کی حصول یابی پر سبھی حضرت بالخصوص علامہ انجم فیضی صاحب قبلہ کودل کی گہرائیوں سے بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ یقینا علامہ انجم فیضی صاحب قبلہ بہت خوبیوں کے جامع ہیں،آپ کئی کتابوں کے مصنف ،بہترین قلمکار، انشاء پرواز، ادبی. سماجی ،سیاسی ،اصلاحی نظریات کے حامل ، خطیب اعظمِ ہند وقلم کار اور ہردلعزیز قوم کے پیشوا ورہبر ہیں ۔۔
یختصُّ برحمتہ من یشاء۔ لروردگار عالم جل جلالہ آ پ سبھی حضرات کو فیضان رضویت سے مالامال فرمائے اور مزید عروج وارتقاء عطافرمائے ۔