لکھنؤ

لکھنؤ میں "لنجر موبائل ایپ” کا افتتاح ہوا

لکھنؤ: 21 مارچ، پریس ریلیز

سوشل میڈیا سے مراد انٹرنیٹ بلوگز، سماجی روابط کی ویب سائٹس، موبائل ایس ایم ایس ،موبائل ایپس اور دیگر چیزیں ہیں جن کے ذریعے خبریں اور معلوماتی مواد کو فروغ دیا جاتا ہے۔ آج کے دور میں سوشل ایپس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی اہمیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ روایتی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی اور دیگر کاروباری افراد معلومات کو عوام تک پہنچنے کے لئے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا سائٹس جیسے فیس بک اور ٹوئٹر، مائی اسپیس، گوگل پلس ، ڈگ اور دیگر سے جڑے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے بھی زیادہ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ عوام کا سوشل میڈیا سے منسلک ہونا ہے۔ اس الگ میڈیا میں خبروں اور معلومات کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ معلومات کا ذخیرہ آپ تک خود بخود بذریعہ ای میل اور انٹرنیٹ بلوگ پوسٹس شارٹ ویڈیوز پہنچ جاتا ہے، آپ کو صرف کسی بھی بلوگ یا سائٹ میں اندراج کی ضرورت ہے۔ ایک چھوٹی سے چھوٹی خبر کو مقبول کرنے کے لئے کسی بھی سوشل سائٹ میں صرف ایک پوسٹ شیئر کرنے کی ضرورت ہے پھر یہ خود بخود ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے فرد تک پہنچ جائے گی۔ انفارمیشن ٹیکنولوجی نے انسان کو اتنا ترقی یافتہ بنا دیا ہے کہ انسان وقت ضائع کئے بغیر کہیں بھی بیٹھے بیٹھے پوری دنیا سے سوشل میڈیا کے ذریعے میل جول رکھ سکتا ہے۔اِس دور میں سوشل میڈیا کے بغیر زندگی اور دنیا کا تصور کرنا بھی ممکن نہیں رہا ہے۔ سماجی ویب سائٹس کا ہماری زندگی میں عمل دخل اور استعمال روزبہ روز بڑھتا جارہا ہے اور باہمی تعلقات سے معلومات کے حصول اور خریداری تک ہم سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز کے مختلف طریقوں سے استعمال کر رہے ہیں، لہذا انہی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے نبیرۂ فقیہ ملت محب مکرم حضرت علامہ مفتی ثناء المصطفی مصباحی صاحب قبلہ دام ظلہ علینا کی انتھک کوششوں سے بروز اتوار 20 مارچ 2022 کو”لنجر موبائل ایپ” کا افتاح ہوا، جس میں ہندوستان کے مقتدر علماء کرام اور یونیورسٹیز کے پروفیسران نے شرکت کی سعادت حاصل کی، جس میں خصوصی طور پر حضرت علامہ انوار بغدادی صاحب قبلہ بستی، علامہ نفیس احمد مصباحی جامعہ اشرفیہ مبارک پور، علامہ کمال احمد علیمی بستی، علامہ عارف القادری واحدی اتراکھنڈ، علامہ ظفرالدین برکاتی دہلی ،علامہ غلام مصطفیٰ نعیمی دہلی، علامہ عبدالرشید مصباحی گونڈہ، علامہ ہارون مصباحی مبارکپور،علامہ صدام مصباحی سدھارتھ نگر، مولانا محمد قمرانجم قادری فیضی چیف ایڈیٹر جام میر بلگرام شریف، علامہ پٹیل اسرار مصباحی گجرات، علامہ مفتی ضیاء الحق فیض آباد، مفتی شہنواز ازہری پرتاپگڑھ، مولانا مدثر اشرفی جامعہ ملیہ دہلی، مولانا عباس ازہری صاحب بستی، پروفیسر اخلاق عثمانی راجستھان، سید حسنین احمد کشی نگر، مولانا عطاء المصطفی بستی،مفتی ازہارامجدی ازہری بستی، مفتی ثاقب ادیب مصباحی اور لنجر ایپ کے ڈویلپر مولانا سلمان رضا مصباحی،جناب اطہر، وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں، سبھی علماء کرام نے اپنا اپنا تاثر پیش کیا۔ لنجر ٹیم کی اس قابل تعریف و تحسین اقدام پر پوری ٹیم کو اس عظیم کارنامہ پر صمیم قلب سے ہزاروں مبارکبادیاں پیش کی، اس ایپ کی خصوصیات۔LINGER_LIFECY (PVT. LTD) اپلیکیشن) جس میں آپ کو ملیں گی یہ سہولیات:اسلام کا تعارف، قرآن مجید ،صحیح البخاری، صحیح مسلم، سنن الترمذی، سنن النسائی، سنن ابن ماجہ، سنن ابی داؤد، مشکاۃالمصابیح،ریاض الصالحین (عربی، اردو اور رومن اردو) اور بھی بہت سی اسلامی کتابیں ، انبیا و صحابہ کے مختصر تعارف،سکون ،سنت، اسلامی تہوار، دعائیں اور اذکار مسنونہ، بچوں کے اسلامی نام، خواب کی تعبیریں ، آن لائن شارٹ اسلامی کورسیز (طہارت، نماز، روزہ، عمرہ، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ، زکات، قربانی وغیرہ)مولی تعالیٰ اس کار خیر کو عوام وخواص کے لئے نفع بخش بنائے. اور معاونین و منتظمین کو دارین کی سعادتوں سے مستفیض فرمائے آمین یارب العالمین۔۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!