سدھارتھ نگر

مولاناقمرانجم فیضی کو "حضرت شعیب الاولیاء ایوارڈ”دیا گیا

سدھارتھ نگر:21 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز)

کالم نگار و مضمون نگار کی حیثیت سے مشہور ومعروف شخصیت حضرت مولانا محمد قمرانجم قادری فیضی چیف ایڈیٹر مجلہ جام میر بلگرام شریف کی ذات محتاج تعارف نہیں، یہی نہیں آپ کا دائرہ کار اس قدر وسیع ہوا ہے کہ خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف سے جاری ہونے والے موقر مجلہ جام میر کے باضابطہ طور پر چیف ایڈیٹر ہیں۔ صرف اتنا ہی بلکہ اپنے اعلیٰ علمی اور ادبی، فنی، صلاحیتوں کے بنا پر رضا اکیڈمی ممبئی اور مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا سے بھی آپ کی وابستگی رہی ہے۔ اور فی الحال آپ مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا یونٹ ضلع بلرامپور کے صدر ہیں، اب تک کئی صوبوں کے سیمینار میں بحیثیت سینئر جرنلسٹ و مقالہ نگار آپ کی نمائندگی رہی ہے۔ مورخہ 6 فروری 2022 کو آل انڈیا سیمینار علی پور بازار ضلع گونڈہ میں علماء کرام کے ہاتھوں علامہ اقبال ایوارڈ اور سپاس نامہ موصول ہوا ہے۔
نیز 15 مارچ 2022/بروز منگل شیخ ڈیہہ ،ضلع سدھارتھ نگر میں بموقع رحمت عالم کانفرنس آپ کی ادبی صحافتی خدمات کے اعتراف میں”حضرت شعیب الاولیاء ایوارڈ تفویض کیا گیا۔آپ کے فکر و فن کا زاویہ بہت وسیع ہے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو غضب کی ذہانت اور بلا کی فطانت عطا کی ہے جو اپنی نوعیت میں بے مثال ہے۔ آپ کا مطالعہ ماشاء اللہ بہت وسیع و عمیق ہے۔ جس کا نتیجہ ہے کہ متعدد سندوں سے سرفراز کئے جا چکے ہیں ۔ آپ کے سامنے صحافت کی ایک بہت بڑی دنیا ہے۔ ابھی جلد ہی معارف طاہر ملت ایک ضخیم کتاب ممتازالمشائخ ،نبیزہ میر عبدالواحد بلگرامی رہبر راہ شریعت بدر طریقت گل گلزار واحدیت حضرت سید میر طاہر میاں علیہ الرحمہ کی مختلف النوع خدمات پر آپ ہی کی ادارت میں شائع ہوکر ارباب علم وفن سے دادا و تحسین حاصل کر چکی ہے، نیز آپ کے گوہر افکار، فکر وفن کا زاویہ بہت وسیع ہے۔ آپ کے تمام مضامین کو یکجا کرکے کتابی شکل میں شائع کرنے کی تیاری زوروں پر ہے۔آپ نے ذرہ سے آفتاب کا سفر طے کرنے میں راہ کی خاردار جھاڑیوں اور گھنے جنگلوں کی صعوبتیں بھی جھیلی ہیں۔ مگر اپنے جذبے اور حوصلے پر ثابت قدم رہے ہیں، دو ایوارڈ اور سپاس نامہ ملنے پر مبارکبادیوں کا سلسلہ تادم تحریر جاری ہے ۔خصوصیت کے ساتھ علامہ مفتی اسرار احمد فیضی واحدی، علامہ فیاض احمد خان مصباحی، مفتی ضیاءالحق فیض آباد،علامہ بلال نظامی،علامہ صدام حسین مصباحی، مولانا عارف القادری واحدی ، علامہ عبدالرشید مصباحی ، پیر سید شمیم انجم عثمانی، علامہ محمد عثمان علیمی، علامہ تاج محمد واحدی،مولانا نسیم ثقافی، علامہ محمد توفیق اعظمی ممبئی، علامہ ارشد علیمی علیگ،علامہ صوفی عبدالرحمن مصباحی علامہ ذاکر حسین فیضی، علامہ کرم حسین فیضی، مولانا نظام الدین فیضی، مولانا نسیم مشاہدی،ماسٹر خلیل احمد بڑھنی ،علامہ صابرعلی علیمی،ڈاکٹر قائم الاعظمی علیگ، حضرت علامہ انوار بغدادی صاحب، علامہ کمال احمد علیمی بستی،علامہ ہارون مصباحی ،علامہ پٹیل اسرار مصباحی گجرات، علامہ مفتی ضیاء الحق فیض آباد، مفتی شہنواز ازہری پرتاپگڑھ، مولانا مدثر اشرفی جامعہ ملیہ دہلی، مولانا عباس ازہری صاحب بستی، سید حسنین احمد کشی نگرمفتی ثاقب ادیب مصباحی، کے اسما قابل ذکر ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!