گوہر خاکی /ماور ہندواڑہ /درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے. روئے زمین پر جابجا پھیلے پیڑ بنی نوع انسان کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہیں. درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں. درخت سیلابوں کی تباہ کاریوں سے بجاؤ اور زمین کے کٹاؤ کو روکنے کا اہم ذریعہ ہیں۔
درخت اللہ تعالیٰ کی وہ عظیم نعمت ہے جو موسمیاتی تبد کا باعث بنتے ہیں. درختوں کی بدولت بارش کا موجب بننے والے بادل وجود میں آتے ہیں۔
اسی مناسبت سے آج نوروز عالم کے موقعے پر وادی ماور ہندواڑہ کے مرکز علم و ہنر دانشکده قلم آباد میں باضابطہ شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا.شجر کاری صدر مدرسین ادارہ ھذا جناب خضر محمد صاحب کے ہدایات پر انجام دی گئی. ڈسٹرکٹ ٹریننگ کمشنر بھارت سکاوٹس اینڈ گائڈس و فزیکل ایجوکیشن ماسٹر ماڈل ہائر سیکنڈری سکول قلم آباد جناب غلام رسول بھٹ صاحب کے ہمراہ پوری سکاوٹس ٹیم نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اس مہم کو کامیاب بنایا اس دوران سٹاف سیکرٹری سکول ھذا جناب ارشد محی الدین صاحب نے شجر کاری مہم میں حصہ لے کر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی.ادھر غیر تدریسی عملہ ادارہ ھذا نے بھی اس مہم میں شریک ہوکر اس مہم کو اور مزین بنایا. بھارت سکاوٹس اینڈ گائڈس اس طرح کی فلاحی اور سماجی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ہیں۔