ممبئی: ہماری آواز (پریس ریلیز) 5جنوری// کسان الائنس مورچہ کی جانب سے کسان مخالف بل کے خلاف ۱۵ جنوری کے مورچہ کو کامیاب بنانے کی غرض سے علاقائی سطح پر ملاقاتوں کے دوران ۵ جنوری کو ويكرولی جماعت اسلامی ہند کے آفس پر میٹنگ رکھی گئی۔تمام تنظیمیں،ہم خیال سنستھاوں،طبقات کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ میں امول مڈامے،راکیش راٹھوڑ،سچن کامبلے، شاکر شیخ، سندیپ یولے،رنجن کیدار، مہیندر سلوے، کامبلے گروجی، سنیل ادسولے، کیڈرك ڈیسوزا، جگتار سنگھ/ ہرمندر سنگھ نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ کسان الائنس مورچہ ۱۵ جنوری کو رانی باغ سے کالا گھوڑا تک مورچہ لے جانے والا ہے اور یہ مورچہ کسانوں کی قیادت میں منعقد ہوگا۔مقررین نے لوگوں کی رہنمائی کرتے ہوئے مورچے کی کامیابی کے لیے اور مرکزی سرکار کی فسطائی سوچ کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جانب سے بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے کی تاکید کی۔ اس دوران مقررین نے کسانوں پر ہونے والی بربرتا اور نا انصافی کی کڑے الفاظ میں نندا کی۔کسان الائنس مورچہ کی جانب سے ریاض الدین شیخ،عبد الواحد فرنانڈس، یوگیش شندے کے زیرِ نگرانی میٹنگ کا انعقاد کیا تھا۔
متعلقہ مضامین
مسلکِ اعلیٰ حضرت ہی مسلکِ سلفِ صالحین ہے: امین ملت
خانقاہِ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے سجادہ نشیں حضور امین ملت کی اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر آمد: علمی و تحقیقی امور پر اظہارِ مسرت مالیگاؤں: 30 ستمبرمیرے لیے آج خوش قسمتی کا دن ہے کہ میں آج اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر پر حاضر ہوں- اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری برکاتی کا ذکر ہمارے یہاں مارہرہ […]
جامعہ حنفیہ سنیہ کے ٩٩ ویں جلسۂ دستار بندی سے مفتی محمد اشرف رضا کا خطاب
جہاں علم ہوگا وہاں بدعملی کا اندھیرا نہیں ہوگا مالیگاؤں: 18 مارچلماے کرام و مفتیانِ کرام سے دینی مسائل سیکھیں- حدیث شریف میں ہے کہ ایک دینی مسئلہ سیکھنا ایک سال کی ریاضت سے بہتر ہے- علم کے ساتھ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور تربیت کا ہونا ضروری ہے- اس طرح کے فکر […]
ٹیررازم کی جگ ٹورزم، بندوق اور پتھر کی جگہ ہاتھ میں کتاب اور قلم
کشمیری پنڈتوں کے بغیر وادی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، ریاست کے مخصوص اسلامی اور سیکولر کلچر کی حفاظت کی جائیں :مفتی منظور ضیائی مئمبی ۱۰ دسمبر (اسٹاف رپورٹر ) صوفی کارواں کے روح رواں اور معروف اسلامی اسکالر مفتی منظور ضیائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کشمیری عوام کی […]


