جتنی میری بساط ہے کام آرہا ہوں میں
مکرمی!
آپ کو بہ خوبی معلوم ہوگا کہ دور حاضر میں انٹرنیٹ کی حیثیت کیا ہے؟ آج ہر سوال کا جواب سب سے پہلے انٹرنیٹ کی دنیا میں تلاش کیا جاتا ہے۔ پھر چاہے وہ دینی و دنیوی مسائل ہوں یا قوموں کی تاریخ۔ ایسے میں انٹرنیٹ پر ہماری تاریخ بھی ہونی ضروری ہے۔ فی الوقت غیروں نے ہماری تاریخ کو توڑ مروڑ کو خوب پیش کیا ہے جس کے لیے نامی تعارفی ویب سائٹ "ویکی پیڈیا” بطور نموبہ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اسی کمی کے ازالہ کی خاطر آپ کے محبوب نیوز ادارہ "ہماری آواز” نے ایک تعارفی ویب سائٹ لانچ کرنے کا عزم مصمم کرلیا ہے۔ جہاں سنی علماے کرام، دانش وران عظام، اداروں،تنظیموں اور خانقاہوں کے ساتھ بزرگان دین کی صحیح تعارف پیش کرنے کے لیے ایک بہترین ویب سائٹ لانچ کیا جارہا ہے۔ تاکہ انٹرنیٹ کی دنیا میں ہماری صحیح تاریخ محفوظ ہوسکے اور غیروں نے جو ہماری تاریخ کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اس کا ازالہ کیا جاسکے۔
یہ ویب سائٹ صرف اور صرف تعارفی ویب سائٹ ہوگی۔ علماے اہل سنت سے گزارش ہے جو حضرات قرطاس و قلم سے شغف رکھتے ہیں وہ خود اور قریبی علماے کرام کا مختصر تعارف ہمیں ارسال فرمائیں۔ تاکہ اس کام کو جلد سے جلد شروع کیا جاسکا ہے۔
فی الحال اس تعارفی ویب سائٹ کا نام "انٹروپیڈیا" مناسب معلوم ہوتا ہے مگر احباب بہتر ناموں کے مشورے سے نواز سکتے ہیں۔ ہم شکر گزار ہوں گے۔
ہم اپنی بساط کے مطابق انٹرنیٹ کی دنیا میں اسلام و مسلمین سے متعلق صحیح اور درست معلومات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں آپ کا ساتھ ہمارے حوصلوں کو نئی اڑان دے گا۔
میں راہ کا چراغ ہوں سورج تو ہوں نہیں
جتنی میری بساط ہے کام آرہا ہوں میں
محمد شعیب رضا نظامی فیضی
بانی و چیف ایڈیٹر ہماری آواز
ڈائریکٹر: انٹروپیڈیا (تعارفی مرکز)
9792125987