مہاراشٹرا

جامعہ حنفیہ سنیہ کے ٩٩ ویں جلسۂ دستار بندی سے مفتی محمد اشرف رضا کا خطاب

جہاں علم ہوگا وہاں بدعملی کا اندھیرا نہیں ہوگا

مالیگاؤں: 18 مارچ
لماے کرام و مفتیانِ کرام سے دینی مسائل سیکھیں- حدیث شریف میں ہے کہ ایک دینی مسئلہ سیکھنا ایک سال کی ریاضت سے بہتر ہے- علم کے ساتھ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور تربیت کا ہونا ضروری ہے- اس طرح کے فکر انگیز نکات خلیفۂ حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اشرف رضا (رتن پور گجرات) نے ١٠ مارچ ٢٠٢٢ء جمعرات کی شب جامعہ حنفیہ سنیہ کے گراونڈ پر منعقدہ جلسۂ دستار بندی میں بیان کیے- آپ نے اعلیٰ حضرت کے نعتیہ اشعار کی تشریح کے ساتھ پیغامِ فکر و عمل دیا- امام اعظم کی نصیحتیں بیان کیں- مزید فرمایا: برکت چاہتے ہو تو سچائی کے ساتھ تجارت کرو- حدیث پاک میں سچے تاجر کیلئے فرمایا گیا کہ وہ نبیوں اور شہیدوں کے ساتھ ہوگا- امام اعظم نے نصیحت کی تھی کہ ہمیشہ موت کو یاد رکھو- موت یاد رہی تو نیکیاں کرنا آسان اور گناہ کرنا مشکل ہو جائے گا- بچو! آج آپ کو زینہ بتایا گیا ہے، اب چڑھنا ہے، پڑھنا ہے، علم حاصل کریں- علم نور ہے- جہاں علم ہوگا وہاں بدعملی کا اندھیرا نہیں ہو گا- طلبہ نے ازیں قبل ختم بخاری شریف کا شرف بھی حاصل کیا- جامعہ حنفیہ سنیہ کی تعلیمی روداد مولانا مدثر حسین ازہری (پرنسپل جامعہ حنفیہ سنیہ) نے پیش کی؛ فرمایا کہ : ہمیں ذوق علم بیدار کرنے کی ضرورت ہے- نظامت کے فرائض مولانا عبیداللہ خان مصباحی نے انجام دیے- اس موقع پر جامعہ سے فارغ ٨ فضلاء، ٨ علما، ١٥ حفاظ اور ١١ قراء کی دستار بندی علمائے کرام کے مقدس ہاتھوں سے ہوئی- مسند پر مفتی واجد علی یارعلوی، مولانا سید آصف اقبال مصباحی، مولانا نورالحسن مصباحی، مولانا ذوالفقار رضا، مولانا احمد رضا ازہری، مولانا شاکر رضا، مولانا جہانگیر، مفتی عارف حسین جامعی ،حافظ شاہد رضا، مولانا مفتی مبارک امجدی، حافظ ابوطالب، حافظ نوید رضا، حافظ مختار رضوی، حافظ سراج احمد رضوی، مولانا عبداللطیف، حافظ مزمل حنفی، ماسٹر محمد طاہر کاملی موجود تھے- جب کہ جامعہ کے ذمّہ داران میں الحاج ماسٹر خلیل احمد رضوی، حاجی احمد رضا حافظ عبدالعزیز ، الحاج عبدالمجید بکھار والے، عبدالرؤف تابانی موجود تھے- معززین، ائمہ کرام، اہل دانش اور سَرکردہ نمائندگان بھی شریکِ محفل تھے- سلام و دُعا پر بزم نکہت اختتام پذیر ہوئی- شرکا کا ہجوم تھا جب کہ خواتینِ اسلام نے بھی دستار بندی کی پاکیزہ مجلس میں باپردہ شرکت کی سعادت حاصل کی-
رپورٹ : شعبہ نشر و اشاعت جامعہ حنفیہ سنیہ مالیگاؤں


١٣ مارچ ٢٠٢٢ء

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!