پرتاپ گڑھ

مدارس اسلامیہ کو عصری علوم وجدید نصاب تعلیم سے آراستہ کرنا عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے: ڈاکٹر محمد احمد نعیمی

مانکپور کنڈہ پرتاپ گڑھ: 15 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)
ضلع پرتاپ گڑھ کے تاریخی قصبہ مانکپور شریف میں واقع جامعہ حنفیہ رضویہ میں سالانہ جلسہ امام اعظم کانفرنس سید ظفر اقبال چشتی اشرفی کی سرپرستی اور مفتی شاہ نواز عالم ازہری کی صدارت میں منعقدہوا جبکہ تلاوت قاری بلال ازہری اور نظامت شریف الحق سبحانی امبیڈکرنگر نے انجام دیا مقرر خصوصی کی حیثیت سے ہمدرد یونیورسٹی دہلی سے تشریف لائے پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد نعیمی صاحب نے دینی وعصری علوم کے موضوع پہ مختلف زبانوں میں مجمع سے خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدارس کو عصری تعلیم سے جوڑنا بے حد ضروری ہے اور عصر حاضر کا تقاضہ ہے اور مدارس کی تعلیم کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا عصر حاضر میں بہت ضروری ہے آج ہمارے مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی کا راستہ دیکھاکر انکے حوصلہ کو بلند کرنا ضروری ہے مزید انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سب پریشان اور ترقی کے راہ سے محروم کوئ قوم ہے وہ قوم مسلم ہے آج کے دور میں لڑکیوں کو بھی اعلی تعلیم دینے کی ضرورت ہے وہ قوم کامیاب ہے جس قوم میں اعلی تعلیم یافتہ لوگ موجود ہیں آخر میں انہوں نے کہا کہ بچوں کے روشن مستقبل کے لئے اور عالمی سطح پہ دین وسنیت کے تبلیغ واشاعت کے لئے مدارس کے نظام تعلیم کو جدید اور نصاب میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے لہذا جامعہ حنفیہ رضویہ سے فارغ ہونے والے طلبہ سےاپیل ہے کہ اپنے حوصلہ کو بلند کریں اور اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک کے مختلف گوشہ میں دین وسنیت کی خدمت انجام دیں ۔اس موقع پہ مولانا محمودریاض مفتی فہیم اختر مولانا عابد مصباحی مولانا حشمت مصباحی مولانا شفیق ازہری مولانا اشفاق ازہری مولانا رضوان ازہری مولانا ارمان اویسی وغیرہ خاص طور پہ موجود تھے جبکہ منظر عالم دیناچ پوری وغیرہ نے نعت ومنقبت کے اشعار پیش کئے اور مفتی شاہ نواز عالم ازہری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جلسہ کا اختتام سید ظفر اقبال اشرفی کی دعا پہ ہوا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!