آج بتاريخ 15/ مارچ 2022ء بروز منگل کو دارالعلوم اہل سنت مظہر حسنات، گول پار، رام گڑھ، (جھارکھنڈ) میں، معلم کائنات کانفرنس و جشن دستاربندی کا حسین پروگرام رکھا گیا ہے.
اس پروگرام میں دارالعلوم مظہر حسنات کے درجہ حفظ کے طلبہ کی دستاربندی کا حسین مناظر دیکھنے کو ملے گا.
جلسہ میں باوقار علماے کرام کی تشریف آوری ہورہی ہے مہمان خصوصی خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مفتی شمس الدین رضوی بہرائچی تشریف لا رہے ہیں.
جلسے کی صدارت مفکر ملت حضرت علامہ مولانا محمد قطب الدین رضوی صاحب ناظم اعلیٰ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ فرمائیں گے. جبکہ سرپرستی حبیب العلما حضرت علامہ حبیب عالم رضوی صاحب صدر ضلع ادارۂ شرعیہ رام گڑھ و مہتمم دارالعلوم مظہر حسنات گول پار رام گڑھ کی ہوگی. نظامت کے فرائض حضرت قاری مشتاق محشر رضوی انجام دیں گے.
علمائے کرام و شعرائے اسلام کی ایک لمبی فہرست ہے جو اس جلسے میں شرکت فرمائیں گے. بالخصوص شاعر ہندوستان جناب زم زم فتح پوری تشریف لا رہے ہیں.
علمائے کرام کے نورانی بیانات سماعت فرمانے کے لیے آپ حضرات سے گزارش ہے کہ معلم کائنات کانفرنس میں زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

رپورٹ ابوہریرہ رضوی مصباحی- رام گڑھ[جھارکھنڈ]