راجستھان

سہلاؤ شریف میں 154واں عرس بخاری آج

باڑمیر(راجستھان): 13 مارچ، ہماری آواز
علاقۂ تھار کی مرکزی اور راجستھان کی ممتاز دینی،تربیتی وعصری درسگاہ "دارالعلوم انوار مصطفیٰ درگاہ حضرت پیر سید حاجی عالی شاہ بخاری،پچھمائی نگر، سہلاؤ شریف، گرڈیا، باڑمیر” کے وادئِ رحمت و انوار میں آج [13 مارچ 2022 عیسوی بروز اتوار] 154 واں عرس بخاری
نور العلماء،پیرطریقت حضرت علامہ الحاج سید نور اللہ شاہ بخاری مہتمم وشیخ الحدیث: دارالعلوم انوار مصطفیٰ و سجادہ نشین: خانقاہ عالیہ بخاریہ سہلاؤ شریف کی قیادت و سرپرستی میں انتہائی تزک و احتشام اور عقیدت و احترام کے ساتھ شرعی مراسم کی پابندی کرتے ہوئے منایا جائے گا-

پروگرام کی تفصیل کچھ اس طرح ہے!
بعد نماز فجر: اجتماعی قرآن خوانی- بعد نماز ظہر:قومی یکجہتی پروگرام- بعد نماز عصر:چادر پوشی وگل پاشی، اجتماعی فاتحہ خوانی،صلوٰة وسلام اور ملک و ملت کی فلاح و بہبود کی خاطر درگاہ شریف میں خصوصی دعا- بعد نماز مغرب: دارالعلوم انوار مصطفیٰ وشاحہائے دارالعلوم کے کچھ ہونہار طلبہ کا دینی، علمی، ثقافتی اور اصلاحی پروگرام- بعد نماز عشاء: علمائے کرام کا خصوصی پروگرام جس میں خصوصیت کے ساتھ جانشین حضور مفتی اعظم راجستھان حضرت علامہ الحاج مفتی شیر محمد خان صاحب قبلہ رضوی شیخ الحدیث: دارالعلوم اسحاقیہ جودھ پور کی خصوصی تقریر ہوگی-
آپ کے علاوہ دیگر علماء و مشائخ، سادات کرام، نعت خوانان رسول کی بھی شرکت ہوگی-
لہٰذا آپ سبھی حضرات اس دینی و مذہبی پروگرام میں شرکت فرما کر عرس کےفیوض و برکات سے مالا مال ہوں!

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!