علی گڑھ: 11 مارچ، ہماری آواز(امجدی)
مدرسہ خواجہ غریب کبیر کالونی علی گڑھ میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے والدین کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی کارکردگی پیش کی گئی اور معلمہ عالمہ فرحانہ صاحبہ جو البرکات پبلک اسکول میں دینیات کی سینیر استانی ہیں انہوں نے تعلیم و تربیت کے حوالے سے مفصل اور پرمغز بیان فرمایا اور اس بات کی طرف توجہ دلایا کہ رمضان المبارک میں اپنے بچوں کو کس طرح دین کے کاموں میں مشغول رکھنا ہے اور ان کو اس بات کے لیے آمادہ کرنا ہے کہ وہ روزانہ زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کریں تاکہ ان کا حافظہ برقرار رہ سکے اور بچے جب رمضان کے بعد واپس مدرسہ آئیں تو پھر سے انہیں آگے بڑھنے میں آسانی ہو۔ اس کے علاوہ درج ذیل باتیں ہوئیں۔۔۔
قرآن کی تعلیم کی اہمیت اور گھر والوں کی لاپرواہی، بہت زیادہ چھٹی کرانا بچوں کی. ٹائم کی پابندی نہیں کرنا، گھر پر نمازوں کی پابندی اور والدین کا گھر پر دینی ماحول بنانا، بچوں کی صاف صفائی کا واالدین کو خیال رکھنا وغیرہ۔
تقریب کا آغاز حمیرہ خاتون صاحبہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد حمد و نعت کا سلسلہ جاری رہا. عالمہ راشدہ شاہین ،محترمہ زہرہ ناز صاحبہ وغیرہ نے نعتیں پیش کیں، نظامت کے فرائض محترمہ سمیہ صاحبہ نے انجام کیے۔ بعدہ خطاب فاتحہ خوانی و صلوۃ سلام پر پروگرام کا اختتام ہوا،مدرسہ خواجہ غریب نواز کے اساتذہ اور طلبہ اس پروگرام میں پیش پیش رہے۔