بلرام پور

جشن امام اعظم کانفرنس و تعلیمی بیداری کا انعقاد

پچپڑوا، بلرامپور: 7 مارچ، ہماری آواز

آج دور جدید میں تعلیم کی کتنی اہمیت و افادیت ہے یہ کسی ذی علم سے مخفی نہیں ہے تعلیم کی اہمیت کے بارے میں رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ طلب العلم فریضۃ علی کُل مسلم و مسلمۃ ،یعنی ہر مسلمان مردو عورت پر علم کا حاصل کرنا فرض ہے۔اسی کے تحت مورخہ 6 مارچ بروز اتوار 2022 کو پچپڑوا میں واقع دارالعلوم اہلسنّت ہدایت الاسلام بمہیاں میں جشن امام اعظم ابوحنیفہ و تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ کانفرنس کی سرپرستی پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ سید اجمل حسین صاحب قبلہ کچھوچھہ مقدسہ، اور صدارت جامع علوم وفنون علامہ کلام احمد علیمی صاحب قبلہ پرنسپل دارالعلوم ہدایت الاسلام بمہیاں پچپڑوا نے فرمائی ۔اور قیادت صوفی ملت حضرت علامہ الحاج ذکر اللہ صاحب قبلہ، اور نقابت کے فرائض صاحب قرطاس وقلم علامہ غلام غوث ساقی تنویری گوراچوکی نے انجام دی، قاری حشمت علی صاحب کے تلاوت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز ہوا۔ اور خطیب ہندوستان ممتازالعلماء حضرت علامہ مفتی نظام الدین نوری صاحب قبلہ استاذ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر، احسن الواعظین صاحب تصانیف کثیرہ علامہ کمال احمد علیمی استاذ جامعہ علیمیہ جمداشاہی ضلع بستی، نے علم کی اہمیت و افادیت پر مکمل روشنی ڈالی اورہوا۔ بہت لاجواب خطاب فرمایا۔ جب کہ نعت رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ممتاز الشعراء جناب راہی بستوی صاحب، جناب قمراشرف بھوانی گنج، جناب نور علی نوری صاحب وغیرہ نے اپنے عمدہ لب و لہجے میں پیش کی۔جسے سامعین نے خوب دادو تحسین سے نوازا۔ ان حضرات کے علاوہ پیر طریقت علامہ سیداحتشام الدین صاحب قبلہ برگدھی، حضرت علامہ ذاکر حسین، حضرت علامہ اکرم علی، حضرت علامہ راحت علی وغیرہ نیز کثیر تعداد میں علاقائی علماء کرام، ائمہ کرام و عوام وخواص شریک کانفرنس تھے۔اخیر میں بعدہ صلاۃ و سلام کے رقت انگیز دعا کے ساتھ امام اعظم ابوحنیفہ کانفرنس کا اختتام ہوا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!