ایٹہ

جامعہ احسن البرکات،مارہرہ شریف میں سالانہ امتحان کا آغاز!

(مارہرہ شریف، ضیاء الرحمن امجدی) بر صغیر ہند و پاک میں سلسلہ عالیہ قادریہ کی عظیم علمی و روحانی خانقاہ، خانقاہ برکاتیہ کے زیر انتظام چلنے والا تعلیمی و تربیتی ادارہ جامعہ احسن البرکات (مارہرہ شریف) بڑے اطمنان بخش طریقے سے نئی طرقی کی منزلوں کی طرف گامزن ہےـ
اس ادارہ کی بنیاد ١١ /ستمبر ٢٠١٢ میں شہزادگانِ خاندان برکات اور اکابر علما و دانشوران قوم و ملت کے مقدس ہاتھوں سے رکھی گئی ـ
ادارہ ہذا کے تعلیمی شعبہ جات کے سالانہ امتحانات ٢ / مارچ ٢٠٢٢ ء بروز بدھ کو اساتذۂ کرام کی سخت نگرانی میں انتہائی امن و اطمئنان اور پرسکون ماحول میں شروع ہو چکے ہیں، جو ١٣ /مارچ ٢٠٢٢ ء بروز اتوار تک جاری رہیں گے ـ
٩، ١٠ /مارچ بروز بدھ، جمعرات کو حضرت علامہ مفتی صدر الوری مصباحی صاحب قبلہ اور حضرت علامہ مفتی محمد ناظم مصباحی صاحب اساتذۂ جامعہ اشرفیہ (مبارک پور) ثالثہ تا فضیلت کے طلبہ کا تقریری امتحان لیں گے، نیز حضرت قاری محمد قیام الدین ضیائی صاحب شعبہ حفظ اور قراءت خصوصی کے طلبہ کا تقریری امتحان لیں گے.
١٣ /مارچ بروز اتوار بعد نماز عشا جامعہ کے وسیع و عریض کانفرنس ہال میں رئيس القلم حضرت علامہ یس اختر مصباحی قبلہ کا فکر انگیز خطاب ہوگا، جس میں طلبہ و اساتذہ شرکت کریں گے ـ
١٤ مارچ بروز اتوار صبح میں ٩ /بجے درس ختم بخاری شریف کی روحانی تقریب منعقد ہوگی، جس میں ماہر درسیات، حضرت علامہ مفتی محمد حنیف خان صاحب بریلی طلبہ فضیلت کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے، بعدہ صاحب مسند نوریہ آل احمدیہ حضور رفیق ملت حضرت سید نجیب حیدر نوری ادام اللہ فیضہ فارغین جامعہ کو نصیحت و وصیت فرمائیں گے ـ
اللہ رب العزت ہمارے اس محبوب ادارے کو روز افزوں ترقی عطا فرمائے خیر و عافیت کے ساتھ امتحان مکمل کرے اور تمام طلبہ کو کامیابی و کامرانی سے نوازے. مذکورہ خبر ضیاء الرحمن امجدی استاذ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ نے نمائندہ کو دیا.

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!