آج 6 مارچ 2022 بروز اتوار دوپہر ساڑھے گیارہ بجے،اجمیر شریف جاتے وقت، بھیلواڑہ ریلوے اسٹیشن پر، اسیرِ مفتیِ اعظم، الحاج محمد سعید نوری صاحب (بانی رضا اکیڈمی و مرکزی سکریٹری تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ) کا شاندار استقبال کیا گیا۔
بھیلواڑہ کے علامہ الحاج حفیظ الرحمن نوری صاحب، مولانا محمد سلیم اکبری صاحب، جناب رمضان بھائی سوہرگر اور کاروانِ غوث اعظم کمیٹی کے اراکین موجود رہے۔
بھیلواڑہ ریلوے اسٹیشن پر یہاں کے علماء و عمائدین کے ساتھ ہوئی گفتگو میں "تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ” کے قیام اور ریکویزیشن فارم بھرنے سے متعلق تبادلہء خیال کیا گیا۔